منشیات کے انسداد کے عالمی ادارے کی 2007 کی رپورٹ
4 مارچ 2008اشتہار
منشیات کے انسداد کے عالمی ادارے INCB نے اپنی سالانہ رپورٹ شائع کرتے ہوئے ادارے کی ترجمان نے دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا موقف تھا کہ بہت سے ممالک اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے۔ جس کی وجہ سے بہت سے معاشروں میں منشیات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔ ساتھ ہی یورپی ممالک کو منشیات کی اسمگلنگ کی وجہ سے سنگیں خطرات لاحق ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ہیروئن ترکی سے ہوتے ہوئے بلقان کے راستے یورپ میں اسمگل کی جا رہی ہے۔ دوسرا راستہ شاہراہ ریشم ہے کہ جس سے روس سے ہوتے ہوئے ہیروئن یورپ پہنچائی جاتی ہے جبکہ پاکستان سے فظائی راستے کے ذریعے ہیروئن کی یورپ کی منڈیوں تک رسائی ہوتی ہے۔