مونٹی نیگرو: امریکی سفارت خانے پر مبینہ خودکش حملہ
22 فروری 2018بلقان خطے کی یورپی ریاست مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پوڈگوریچا میں امریکی سفارت خانے کے اندرونی صحن میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں ایک مشتبہ شخص نے امکاناً گرینیڈ پھینکا اور پھر ایک قریبی گلی میں خود کو اڑا لیا۔ پوڈ گریچا حکومت کے بیان کے مطابق حملہ آور نے بارودی ڈیوائیس پھینکنے کے فوری بعد ویسی ہی بارودی ڈیوائیس سے خود کو اڑایا۔
یورپی یونین کی سرحد کے قریب روسی جوہری میزائلوں کی تنصیب
ناروے کے شہریوں کی ٹرمپ کی پیشکش میں عدم دلچسپی
ٹرمپ کی ایرانی جوہری معاہدہ ’ٹھیک‘ کرنے کے لیے ’آخری مہلت‘
کیا ماکروں یورپ کیے لیے ایک اور میرکل ہیں؟
پوڈگوریچا کے انتظامی حکام نے اسے خودکش حملہ قرار دیا ہے۔ تفتیشی حکام نے اس بارودی ڈیوائس کو امکاناً گرینیڈ قرار دیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گرینیڈ پھینکنے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انتہائی سکیورٹی حصار میں قائم امریکی سفارت خانے کی عمارت پوڈگوریچا کے نواحی علاقے میں واقع ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مونٹی نیگرو میں واقع امریکی سفارت خانے کی عمارت کے اندرونی کمپاؤنڈ میں ایک چھوٹا دھماکا ہوا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق مقامی پولیس کو تفتیشی عمل کے دوران سفارت خانے کی جانب سے ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔
پوڈگوریچا کی پولیس نے سفارت خانے کی عمارت کو آج جمعرات کے روز ہر قسم کی سرگرمی سے روک دیا ہے اور اس کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔ پولیس نے فورینزک ٹیسٹ کے لیے بارودی مواد کے ٹکڑوں کو جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ہر امکانی پہلو پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔
امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عملے کی جانب سے تفتیشی پولیس کو مکمل تعاون پیش کیا گیا ہے اور اس وقت سفارت خانے کے ملازمین کی سلامتی پر توجہ مرکوز ہے۔ امریکی سفارت خانے نے مونٹی نیگرو میں مقیم امریکی باشندوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو چوکس رکھنے کی بھی تلقین کی ہے۔