1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

موٹاپا اور بیماری کا خطرہ

23 اکتوبر 2012

طرز زندگی اور صحت سے متعلق دیگر عوامل سے قطع نظر ایک بات حتمی ہے کہ اوسط وزن کے حامل افراد کے مقابلے میں زیادہ وزن والے افراد کے بیماری کے بعد ہسپتال پہنچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں

https://p.dw.com/p/16Umi
تصویر: Fotolia/Gorilla

یہ بات ایک نئی آسٹریلوی طبی تحقیق کے باعث سامنے آئی ہے۔ انٹرنیشنل جرنل آف اوبیسیٹی میں شائع شدہ اس تحقیق کے مطابق یہ معاملہ محض بہت زیادہ موٹے افراد کے ساتھ نہیں بلکہ ان افراد کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے جن کا وزن تھوڑا سا بھی زیادہ ہو۔ تحقیق کے مطابق درمیانی عمر کے بالغ افراد کے باڈی ماس انڈیکس BMI میں محض ایک پوائنٹ کا اضافہ جوکہ وزن میں 2.7 سے 3.2 کلوگرام اضافے کو ظاہر کرتا ہے اور hospitalisation کے خدشات کو چار فیصد بڑھا دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان خدشات سے موٹاپے یا زیادہ وزن کے حامل افراد کو دو سال کے اندر اندر دوچار ہونا پڑتا ہے۔ تحقیقی گروپ کی نگراں روزمیری کورڈا کے بقول اس بارے میں بہت زیادہ شواہد موجود ہیں کہ موٹاپا صحت کے لیے مضر ہے اور یہ بیماری، علالت کے دوران زیادہ اخراجات کرنے اور بالآخر موت کا سبب بنتا ہے۔

Medizin Diabetes Symbolbild Fettleibigkeit Mann mit dickem Bauch und Meßband
تصویر: Fotolia/aboikis

روزمیری کورڈا کہتی ہیں کہ BMI بڑھنے سے براہ راست صحت کو لاحق خطرات بڑھ جاتے ہیں یعنی سادہ الفاظ میں محض موٹا ہونا ہی صحت کے لیے خطرناک ہے۔ آسٹریلیا کے صوبے نیو ساؤتھ ویلز میں اس طبی تحقیق کے لیے اُن ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کا معائنہ کیا گیا، جن کی عمر پینتالیس برس سے زیادہ تھی۔ ان افراد کے قد، عمر اور صحت سے متعلق دیگر ڈیٹا کا دو برس تک تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نتیجہ یہ نکلا کے ان ڈھائی لاکھ افراد میں سے 60 ہزار سے زائد کو مختلف عوامل کے سبب ہسپتال میں کم از کم ایک رات گزار چکے ہیں۔ نارمل وزن کے حامل افراد کے ہسپتال میں داخل ہوجانے کے امکانات اس کے مقابلے میں بہت کم تھے۔

BMI کے تحت 20 سے 30 پوائنٹس کے حامل افراد کو زیادہ وزن کا حامل اور 30 سے اوپر والوں کو موٹا قرار دیا جاتا ہے۔ آسٹریلین یونیورسٹی کی اس تحقیق میں شامل افراد سے ان کی عمومی عادات مثال کے طور پر سگریٹ نوشی اور ورزش کرنے یا نہ کرنے کے بارے پوچھا گیا تھا۔

امریکا کے سینٹر فار ڈزیرز اینڈ پریونشن کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں 30 فیصد سے زائد لوگ موٹے ہیں۔ آسٹریلین ماہرین کے مطابق موٹے افراد جیسے جیسے اپنے وزن میں کمی کریں گے ان کی صحت کو لاحق خطرات کم ہوتے جائیں گے۔

(sks/ ah (Reuters