میراڈونا کی کوچنگ میں ارجنٹائن کو بدترین شکست
2 اپریل 2009بولیویا کے Joaquin Botero نے اس میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔ ان کے علاوہ Marcelo Martins، Didi Torricoاور Alex da Rosa نے بھی ایک ایک گول کیا۔ ارجنٹائن کی طرف سے میچ کا واحد یہ گول Luis Gonzalez نے کیا۔
سطح سمندر سے 3600 میٹر اونچائی پربولیویا کے شہر La Pazمیں کھیلے جانے والے اس میچ میں ارجنٹائن کے ٹیم کے بیشتر کھلاڑی صرف ہانپتے دکھائی دئیے۔
میراڈونا کی کوچنگ میں اس سے قبل کھیلے جانے والے تینوں میچ ارجنٹائن نے باآسانی جیت لئے تھے مگر اس میچ میں ارجنٹائن کے کھلاڑی اوسط درجے کے کلب فٹ بالرجب کے دوسری جانب کوچ میراڈونا مکمل طور پر بے بس نظر آ رہے تھے۔
میچ کے بعد عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر میراڈونا نے کہا:’’ بولیویا کا ہر گول میرے سینے میں لگ رہا تھا۔‘‘
چند ماہ قبل ارجنٹائن کی قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنے والے میراڈونا کہ کہنا تھا’’اگر ہم کھیل سے پہلے ایسا خواب میں بھی سوچتے تو شاید ہم کہتے کہ ایسا ناممکن ہے۔‘‘
انہوں نے مزیدکہا :’’ہمیں بولیویا کی ٹیم کو میچ کی جیت پر مبارکباد دینی چاہئیے کیونکہ وہ کھیل کے ہر شعبے میں بہتر دکھائی دی۔ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے ہمیں شکست دے دی ہے اور اب ہمیں ایک مرتبہ پھر آغاز سے تیاری کرنی ہے۔‘‘
میراڈونا کا کہنا تھا کہ بولیویا کی ٹیم میں گول کیپر سے آخری متبادل کھلاڑی تک سب نے بہترین کھیل پیش کیا۔