میونخ فٹ بال اسٹیدیم کو رین بو کے رنگوں سے روشن کرنے کا پلان
21 جون 2021عالمی سطح پر قوس قزح کے رنگوں کو برداشت اور مساوات کے ساتھ نتھی کرتے ہوئے انہیں ہم جنس پرستوں کا نشان خیال کیا جاتا ہے۔ اس تناطر میں جنوبی جرمن صوبے باویریا کے شہر میونخ کے میئر ڈیٹر رائٹر نے یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ کے نگران ادارے سے درخواست کی ہے کہ اتوار کے دن ہنگری اور جرمنی کے میچ میں اسٹیڈیم کو رین بو یا قوس قزاح کے رنگوں سے سجانے کی اجازت دی جائے۔
جنوبی ایشیا کے مسلم ایل جی بی ٹی کا سہارا ’سوشل میڈیا‘
قوس قزح کے رنگ
میونخ سٹی کونسل نے اسٹیڈیم کو قوس قزح کے رنگوں سے سجانے کی شروعات کر دی ہیں۔ ان رنگوں سے ہنگری میں منظور کیے جانے والے ایک قانون کے خلاف احتجاج بھی مقصود ہے جو گزشتہ منگل پندرہ جون کو منظور کیا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت کم سن یا مائنرز کو ہم جنس پرست مواد تک رسائی کی ممانعت کر دی گئی ہے۔ اس قانون کو انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے ہم جنس پسندوں کے ساتھ امتیازی رویے کا مظہر قرار دیا۔
میونخ سٹی کونسل کا موقف
جرمنی کے اہم مالیاتی اور ثقافتی سرگرمیوں کے مرکز میونخ کی بلدیہ کا بھی کہنا ہے کہ اس کا اسٹیڈیم کو قوس قزح کے رنگوں سے روشن کرنا حقیقت میں ہنگری کی ہم جنس پسند یا ایل جی بی ٹی آئی (LGBTI) کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرنا ہے۔
ہم جنس پسندی: حقوق میں اضافہ لیکن کئی ممالک میں ممنوع
بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ہنگری میں نئے قانون کی منظوری کے بعد ہم جنس پسندوں کو شدید تعصب اور ٹرانس فوبک رویے کا سامنا ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے نگران ادارے یُو ای ایف اے (UEFA) کو جمع کرائی گئی درخواست میں یہ موقف میونخ سٹی کونسل اپنایا ہے۔
میونخ کی بلدیہ نے ہنگری پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس میں ایل جی بی ٹی آئی کمیونٹی کو جن ضوابط اور قوانین کا سامنا ہے، اس کی تقلید جاری رکھے ہوئے ہے۔
ہم جنس پرستی اب جرم نہیں، بھارتی سپریم کورٹ
قوس قزح کا آرم بینڈ
جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان مانوئل نوئر نے پرتگال اور فرانس کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں میں رین بو رنگوں کا آرم بینڈ بھی پہنا تھا۔ اس آرم بینڈ پر یُو ای ایف اے نے انکوائری بھی کی اور واضح کیا کہ کہ یہ آرم بینڈ معمول سے ہٹ کر تھا لیکن یہ ایک اچھے مقصد کے لیے تھا۔ اب ٹیم کو کسی قسم کی انتظامی کارروائی کا سامنا نہیں ہے۔
یہ امر اہم ہے کہ میونخ اسٹیڈیم کو کئی مرتبہ قوس قزح کے رنگوں سے روشن کیا جا چکا ہے۔ سب سے پہلے کرسٹوفر سٹریٹ ڈے کی تقریبات کے موقع پر نو جولائی سن 2016 کو اس انداز مین روشن کیا گیا تھا۔
کرسٹوفر سٹریٹ ڈے یورپی ہم جنس پسندوں (LGBTQ) کی سالانہ تقریب کا دن ہے اور اس روز کئی شہروں میں اس کمیونٹی کے افراد ریلیاں نکالتے ہیں۔
ع ح، ع ت (اے پی)