میونسٹر میں حملہ ۔ تصویریں
جرمنی کے مغربی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر میونسٹر میں ایک شخص نے اپنی مال بردار وین راہ گیروں پر چڑھا دی۔ اس حملے میں اب تک کی معلومات کے مطابق کم از کم چار افراد ہلاک اور پچاس کے قریب زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ جرمنی کے مغربی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر میونسٹر میں پیش آیا۔
آج سات اپریل ہفتے کے روز موسم خوش گوار تھا اور ویک اینڈ کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد شہر میں موجود تھی۔
اس دوران ایک شخص نے اپنی مال بردار وین میونسٹر شہر کے اندرونی علاقے میں راہگیروں پر چڑھا دی۔
وین سے ’حملے‘ کے اس واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوئے۔ متعدد کی حالت نازک ہے۔
پولیس نے متاثرہ علاقے کی جانب جانے والی تمام سڑکیں بند کر دیں۔
جرمن پولیس کے خصوصی دستے میونسٹر شہر میں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ہنگامی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور درجنوں ایمبولینسوں نے زخمیوں کی فوری طبی امداد کی۔
شدید زخمی افراد کو ہسپتال پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی قریبی پارک میں موجود تھے۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں۔
افواہوں کی روک تھام کے لیے پولیس نے میڈیا کو معلومات فراہم کرنے کا بندوبست بھی کر رکھا تھا۔
حملہ آور نے خود کو موقع پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔ ابھی تک اس کی شناخت اور اس حملے کے محرکات واضح نہیں۔
11 تصاویر
1 | 1111 تصاویر