1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیٹو کے نزدیک بڑی تباہی والے روسی ہتھیاروں کی حیثیت کیا ہے؟

16 مارچ 2022

کوئی نہیں جانتا کہ روس یوکرین میں جاری جنگ میں کب کیمیکل یا جوہری ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے۔ اس حملے کے اثرات سرحدوں کے پار بھی جا سکتے ہیں۔ ایسے میں نیٹو کی سوچ کیا رخ اختیار کرے گی؟

https://p.dw.com/p/48Z4N
Bundeswehrsoldaten in Litauen
تصویر: Kay Nietfeld/dpa/picture alliance

روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے اُس روسی الزام کی بین الاقوامی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین کے پاس بائیولوجیکل اور کیمیکل ہتھیار سازی کی لیبارٹریز تھیں۔

نیٹو۔ روس راست تصادم کا مطلب ہے 'تیسری عالمی جنگ'، امریکہ کی تنبیہ

اس کے جواب میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے اس الزام کو لغو قرار دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا دیکھا گیا ہے کہ کریملن یوکرین اور نیٹو پر ایسے ہتھیاروں کو تیار کرنے کے الزامات کچھ عرصے سے لگا رہا ہے لیکن یہ جھوٹ ہے۔ انہوں نے روسی الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مستقبل میں ایسے الزمات کا سہارا لیتے ہوئے کسی روسی حملے کی منصوبہ بندی بھی ہو سکتی ہے۔

Belgien Brüssel | Treffen NATO Verteidigungsminister | Jens Stoltenberg
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکریٹر جنرل ژینس اسٹولٹن برگتصویر: Johanna Geron/REUTERS

نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے پریس کانفرنس منگل پندرہ مارچ کو کی تھی اور اس میں یوکرین میں ایسی لیبارٹریوں کی موجودگی کو من گھڑت قرار دیا تھا۔

وار کرائم اور گیم چینجر

ایک جرمن اخبار ویلٹ ام زونٹاگ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسٹولٹن برگ یہ کہہ چکے ہیں کہ کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

دوسری جانب پولینڈ کے صدر آندری ڈُوڈا کا کہنا ہے کہ اگر روس بڑی تباہی والے ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے تو یقینی طور پر یہ گیم چینجر ہو گا۔ پولستانی صدر کا مزید کہنا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد اور اس کے لیڈران بشمول امریکا کو مل بیٹھ کر سوچنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہتھیاروں کے استعمال کے بعد حالات خطرناک رُخ اختیار کر لیں گے۔

نیٹو یا روس، بلغاریہ کسی ایک کے انتخاب میں مشکل کا شکار

جب ڈی ڈبلیو نے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ سے یہ سوال کیا کہ ایسے ہتھیاروں کے استعمال پر نیٹو کا کیا اقدام ہو گا تو ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور دوسرے اتحادیوں نے واضح کر رکھا ہے کہ اگر ماسکو حکومت ایسا کرتی ہے تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ سکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ نیٹو کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ اسے تمام اتحادیوں کا دفاع کرنا ہے۔

UK l Demonstration für die Ukraine in London
یورپی شہری نیٹو سے روس پر مزید پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہیںتصویر: WIktor Szymanowicz/NurPhoto/picture alliance

جوہری تابکاری کا خدشہ

 روس کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا خدشہ بھی تقویت پکڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی روسی اقدام سے تابکاری شعائیں بھی پھیل سکتی ہیں۔ ایسا ایک حادثہ یوکرینی جوہری پلانٹ زاپروریژیا میں ہوتے ہوتے رہ گیا۔ اس پلانٹ پر روسی و یوکرینی افواج جنگ لڑ چکی ہیں۔ یہ یورپ کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ ہے۔ جنگ زدہ ملک یوکرین میں چار جوہری پلانٹ ہیں۔

سرد جنگ کے بعد نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع

اس مناسبت سے یورو اٹلانٹک سکیورٹی لیڈرشپ نامی گروپ بھی خدشات کا اظہار کر چکا ہے کہ غلطی یا اندازوں سے ہٹ کر کوئی حملہ ان جوہری مقامات پر ہو جاتا ہے تو بہت بڑی تباہی پیدا ہو سکتی ہے۔ اس گروپ نے فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے تا کہ انسانی جانوں کو ہر ممکن طریقے سے محفوظ کیا جا سکے۔

ٹیری شلز (ع ح، ا ا)