نیپال کا گوداوری علمی باغیچہ
نیپال میں گوداوری نالیج پارک جہاں جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کو استعمال کرتے ہوئے، زراعت کی نئی جہتیں تلاش کی جاتی ہیں۔
بارش کے پانی کا استعمال
گوداوری نالیج پارک کے انچارج سمیدن لاما شیرپا روف ٹاپ رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کے متعلق بتا رہے ہیں۔
سبزیاں اور پھل، طویل عرصے تک محفوظ
سبزیوں اور پھلوں کو طویل عرصے تک بغیر کسی بجلی کے موسمی اثرات سے محفوظ اور تازہ رکھنے کے لیے بنائے گئے اسٹوریج چیمبر کے متعلق بتارہے ہیں۔
ماحول دوست کاشت کاری
گوداوری نالیج پارک کے انچارج سمیدن لاما شیرپا کیوی فروٹ کی کاشت کاری کے جدید اور ماحول دوست طریقوں کے متعلق بتارہے ہیں۔
زرعی فضلے کا استعمال
گوداوری نالیج پارک کے انچارج لاما شیرپا زرعی فضلے سے بنائے گئے چارکول کے متعلق بتارہے ہیں۔اس چارکول کو دیہی علاقوں میں لکڑی کے متبادل طور پر استعمال کرکے درختوں کی کٹائی کو روکا جا سکتا ہے۔
جنگلات کی کٹائی سے تحفظ
گوداوری نالیج پارک میں نمائش اور مطالعاتی مقاصد کے لیے رکھے گئے، زرعی فضلے سے تیارکردہ چارکول، جن کے استعمال سے لکڑی کے استعمال میں کمی لاکر جنگلات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ جنگلات کی کٹائی عالمی حدت میں اضافے کا ایک سبب ہے۔
کسان بھی پارک کا حصہ
گوداوری نالیج پارک میں تجرباتی طور پر بنائے گئے پھلوں کے باغیچے میں نیپالی کسان کام کرتے نظر آتے ہیں۔
بارش کے پانی کے استعمالات
اس پارک میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کر کے ان میں مچھلیوں کی افزاش اور پھر اسی پانی کو آب پاشی کے لیے استعمال کر کے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ترویج بھی کی جاتی ہے
زیرِزمین پانی کے لیے ٹریڈل پمپ
گوداوری نالیج پارک میں نمائش اور مطالعاتی مقاصد کے لیے بنائے گئے ٹریڈل پمپ، جس کو پیروں کی مدد سے چلاکر زیر زمین پانی کو نکال کر زرعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔