وسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاں
27 مئی 2024وسطی امریکہ میں زبردست طوفان کی وجہ سے کم از کم پندرہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس جیسی ریاستوں میں عوام کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچا ہے۔
امریکہ میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم
حکام نے علاقے میں مزید شدید موسم سے متعلق تنبیہ جاری کی ہے اور نیشنل ویدر سروس نے خطے کے شہروں اور قصبوں کے لیے طوفان سے متعلق عوام کو خبردار رہنے کو کہا ہے۔
کیلیفورنیا میں طوفان، تین لاکھ گھر تاریکی میں ڈوب گئے
ٹیکساس میں کم از کم سات افراد ہلاک
ریاست ٹیکساس میں کوک کاؤنٹی کے شیرف رے سیپنگٹن نے بتایا کہ ہفتے کے روز اوکلاہوما کی سرحد کے قریب ریاست کے شمالی وسطی حصے میں ایک طاقتور طوفان سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
بم سائیکلون: امریکہ میں برفانی طوفان سے درجنوں افراد ہلاک
انہوں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جن کی عمریں دو اور پانچ سال کے درمیان تھیں۔
سرمائی طوفان نے امریکہ کو 'جان لیوا' سردی میں مبتلا کر دیا ہے
اتوار کے روز حکام تباہی کے پیمانے کا جائزہ لینے کی کوشش کرتے رہے تھے اور تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں بھی جاری رہیں۔
امریکہ: بائیڈن کو سمندری طوفان ایان میں 'کافی جانی نقصان' کا خدشہ
سیپنگٹن نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں بہت سے یا تو ''مکمل طور پر ختم'' ہو چکے ہیں یا پھر ان کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
ڈیلاس کے شمال میں ٹیکساس کی ڈینٹن کاؤنٹی میں بہت سے لوگ، جو طوفان کے سبب زخمی ہوئے تھے، انہیں ایمبولینس اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال لے جانا پڑا۔
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اتوار کے روز بتایا کہ لگ بھگ 100 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 200 سے زیادہ مکانات اور عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔
گزشتہ ایک دہائی کا شدید ترین شمسی طوفان، زمین سے ٹکرا گیا
ایبٹ نے کہا، ''حقیقی معنوں میں ٹیکساس کے خاندانوں اور چھوٹے کاروباریوں کی امیدیں اور خواب طوفان کے سبب چکنا چور ہو گئے ہیں۔'' اس ریاست کو مسلسل شدید موسم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سمندری طوفان آئرین کے نتیجے میں چالیس ہلاکتیں
گورنر ایبٹ نے چار کاؤنٹیوں کے لیے ایک فرمان پر دستخط کر کے، جن لوگوں کے گھر تباہ یا برباد ہو گئے ہیں، ان کی مدد کے لیے فنڈز فراہم کر دیا۔
آرکنساس اور اوکلاہوما میں بھی ہلاکتیں
آرکنساس میں حکام نے بتایا کہ کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ طوفان کے سبب سڑکیں ملبے سے بند ہو گئیں۔ طوفانی ہواؤں سے بجلی کی لائنیں اکھڑ گئیں اور بہت سے درخت جڑوں سے اجڑ گئے جبکہ بڑ ی تعداد میں مکانات اور دکانیں تباہ ہو گئیں۔
اوکلاہوما سے بھی ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہیں اور مقامی حکام نے ریاست میں امدادی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے ایک ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو فعال کیا ہے۔
تازہ ترین شدید موسم آئیووا کے ایک دیہی شہر میں آنے والے ایک طاقتور طوفان کے چند دن بعد آیا ہے، جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ماہرین موسمیات اور مقامی حکام متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو جتنی جلدی ممکن ہو سکے، پناہ گاہوں میں پہنچنے کے لیے فوری وارننگ جاری کر رہے ہیں۔
اوکلاہوما میں نیشنل ویدر سروس کے دفتر نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، ''اگر آپ اس طوفان کے راستے میں پڑ رہے ہیں تو فوری طور پر اپنے آپ کو پناہ میں لے لیں۔''
ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے پی)