بھارت میں جبری تبدیلی مذہب کی روک تھام کے لیے بنائے گئے نئے قوانین دراصل کٹر نظریات کے حامل ہندوؤں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ بالخصوص مسیحی اقلیت کو نشانہ بنا سکیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان قوانین کا غلط استعمال ہو رہا ہے اور مجرموں کو نتائج کا کوئی خوف نہیں۔