1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ویکسین کی برآمد، عالمی تنقید کے بعد یورپی یونین کا یوٹرن

30 جنوری 2021

یورپی یونین کی طرف سے ویکسین کی قلت کے پیش نظر اس کی برآمد روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم سخت عالمی تنقید کے بعد یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3ocJj
AstraZeneca - Impfstoffhersteller
تصویر: Frank Hoermann/Sven Simon/imago images

یورپی یونین نے اپنے ملکوں میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی عدم دستیابی پر کہا تھا کہ ٹیکوں کی شمالی آئرلینڈ برآمد محدود کی جائے گا تاکہ پہلے ویکسین اپنے لوگوں کو لگائی جا سکے۔ یورپی یونین کے اس موقف پر برطانیہ اور آئرلینڈ میں بے چینی پیدا ہوگئی اور وہاں کی حکومتوں نے ایسے کسی اقدام کو تازہ  طے پانے والے بریگزٹ معاہدے کے برخلاف قرار دیا۔پاکستان کے نصف عوام کورونا ویکیسن لگوانا ہی نہیں چاہتے، سروے

ویکسین پر قوم پرستی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی یورپی یونین پر کھل کر تنقید کی اور کہا کہ ویکسین کی دستیابی پر ''قوم پرستی‘‘ کے رجحانات ''پریشان کُن‘‘ ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وبا ایک عالمی چیلنج ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ممالک کو اپنی سرحدوں سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔

Pfizer-BioNTech Covid-19 Impfdose
دواساز کمپنی فائزر اور بائیو این ٹیک نے سب سے پہلے کورونا ویکسین تیار کی تھیتصویر: Stephane de Sakuti/AFP

یورپی یونین کی طرف سے اس قسم کی کسی پابندی سے برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا سمت سو کے قریب ممالک میں ویکسین کی دستیابی متاثر ہونے کا امکان تھا۔یورپ میں کووڈ ویکسین کی ڈیلیوری میں مزید تاخیر

پہلے اپنے شہریوں کا تحفظ

یورپی یونین کے حکام کے مطابق ویکسین کی برآمد محدود کرنے کا مقصد رکن ممالک کے شہریوں کی صحت کا تحفظ تھا جو کہ اس کی اولین ترجیح ہے۔

تاہم ایک بیان میں یورپی بلاک کی ہیلتھ کمشنر اسٹیلا کریاکائڈز نے واضح کیا کہ ''ہم اپنے آپ کو کسی مخصوص ملک سے محفوظ رکھنے کی کوشش نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارا  کسی دوسرے ملک سے مقابلہ ہے۔‘‘

Brüssel | Stella Kyriakides in der Pressekonferenz zu EU und AstraZeneca
یورپی بلاک کی ہیلتھ کمشنر اسٹیلا کریاکائڈزتصویر: Olivier Hoselt/POOL/AFP/Getty Images

یورپی یونین کا اصرار ہے کہ ویکسین کی برآمدات میں کمی کی تجویزعارضی نوعیت کی تھی اور اس کا مقصد برآمدات پر پاندی لگانا نہیں تھا۔کورونا ویکسین: دنیا کو ’تباہ کن اخلاقی ناکامی‘ کا سامنا

ٹیکوں کی عدم دستیابی

یورپی یونین کے قوائد و ضوابط میں حکام کو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی دوا ساز کمپنی کی ویکسین کی برآمدات اس بنیاد پر روک سکتے ہیں کہ وہ رکن ممالک کے ساتھ اپنے معاہدوں پر پوری نہ اتری ہو۔

ایسٹرا زینیکا ایک برطانوی اور سویڈش کمپنی ہے، جس نے کورونا سے بچاؤ کے لیے 'آکسفرڈ" ویکسین تیار کی۔

AstraZeneca - Impfstoffhersteller
ایسٹرا زینیکا ایک برطانوی اور سویڈش کمپنی ہے، جس نے آکسفرڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ویکسین تیار کی ہے تصویر: Lafargue Raphael/abaca/picture alliance

یورپی یونین کا کمپنی کے ساتھ تنازع چل رہا ہے کہ وہ اُتنی تعداد میں ویکسین دستیاب نہیں کر رہی جس کا اُس نے وعدہ کیا تھا۔غریب ممالک کو کووڈ ویکسین کی 40 ملین خوراکیں فراہم کی جائیں گی، ڈبلیو ایچ او

یورپی یونین کا اسی نوعیت کا تنازعہ دواساز کمپنی فائزر کے ساتھ بھی چل رہا ہے، جو بظاہر اس تعداد میں ٹیکے مہیا کرنے میں ناکام ہو رہی ہے جس کا اس نے وعدہ کیا تھا۔

ش ج، ع ح (اے ایف پی، ڈی پی اے)