1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

ٹرمپ کو سزا نہ دی تو وہ پھر فساد کرا سکتے ہیں، ڈیموکرٹس

12 فروری 2021

ڈیموکریٹ ارکان کا کہنا ہے کہ اگر سابق صدر کو اپنے کیے کی سزا نہ دی گئی تو وہ دوبارہ بھی لوگوں کو تشدد پر اُکسا سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3pGNq
USA | Präsidentschaftswahl | Demonstranten im Capitol
تصویر: Manuel Balce Ceneta/AP Photo/picture alliance

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اس ہفتے امریکی سینیٹ میں جاری ٹرائل میں میمبران نے سابق صدر کو چھ جنوری کے پرتشدد واقعات کا ذمہ دار ثابت کرنے کی کوشش کی۔

اس سلسلے میں ڈیموکریٹک ارکان نے سی سی ٹی وی کی فوٹیج اور دیگر شواہد پیش کیے جن سے واضح ہو کہ کانگریس کی عمارت پر چڑھائی کرنے والوں کو صدر ٹرمپ نے اُکسایا تھا۔

اپنے کیس کے حق میں ڈیموکریٹک ارکان نے ہنگامہ آرائی کے عینی شاہدین کی گواہیاں بھی پیش کیں جن میں پولیس، انٹیلیجنس افسران، سرکاری ملازمین اور عالمی میڈیا کا موقف شامل تھا۔

USA | Impeachment-Prozess gegen Trump | Diana DeGette
تصویر: AP Photo/picture alliance

استغاثہ نے سابق صدر کے خلاف اپنے دلائل جمعرات کو مکمل کر لیے۔ جمعے کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم ان کے دفاع میں اپنا کیس پیش کرنے جا رہی ہے۔

سابق صدر کے وکلا اور حمایتیوں کا موقف ہے کہ نئی حکومت کی طرف سے ٹرمپ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔

چُھپ کر جانیں بچانی پڑیں

ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے نومبر کے صدارتی الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اور دھاندلی کے غلط الزام لگائے۔ انہوں نے اپنے بیانات اور تقاریر میں اپنے حمایتیوں کو اشتعال دلایا، جس کے نتیجے میں چھ جنوری کو مسلح مظاہرین نے امریکی کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔

Weltspiegel 10.02.2021 | USA Washington | Impeachment, Banner
تصویر: Erin Scott/REUTERS

اس دن امریکی نائب صدر مائیک پینس اور اسپیکر نینسی پلوسی سمیت کئی اراکین سینیٹ اور ان کا اسٹاف اپنی جانیں بچانے کے لیے عمارت کے مختلف کمروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔ ان ہنگاموں میں کم از کم پانچ لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری بار ٹرائل

امریکی ایوان نمائندگان پچھلے ماہ صدر ٹرمپ کی مدت صدارت ختم ہونے سے پہلے ہی ان کا مواخذہ کر چکا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ وہ واحد امریکی صدر ہیں جن کا کانگریس نے چار سال میں دو بار مواخذہ کیا۔

USA Ohio US-Präsident Donald Trump
تصویر: Reuters/J. Ernst

ایوان نمائندگان نے دو سال پہلے بھی ان کا مواخذہ کیا تاہم سینیٹ میں ریپبلکن اکثریت نے انہیں قصوروار ٹھہرانے سے انکار کیا تھا۔ اس بار بھی غالب امکان ہے کے سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے پاس دو تہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے وہ سزا سے بچ جائیں گے۔