ٹرین آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، دو ہلاک
28 مارچ 2017اشتہار
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ تصادم کی وجہ سے ٹرین کی کئی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ان کے بقول واقعے میں کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن ڈرائیور اور ان کا نائب ہلاک ہوئے جبکہ کل دس افراد زخمی ہیں۔ یہ واقعہ نبی پورہ پھاٹک پر پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ آئل ٹینکر پھاٹک پر پھنس گیا تھا اور تصادم کے بعد مسافروں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی۔ پاکستان میں ریلوے کے ناقص بنیادی ڈھانچے کی وجہ سے ٹرینوں کے حادثے اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ اس کی ایک مثال گزشتہ برس نومبر میں کراجی کے میں ہونے والا ایک حادثہ تھا، جس میں دو ٹرینوں کے تصادم میں کم از کم اکیس افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوئے تھے۔