پاک بحریہ مشقیں ’امن دو ہزار سترہ‘
پاکستانی نیوی نے چھتیس ممالک کے ساتھ آج سے بحیرہ عرب میں مشترکہ امن مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان مشقوں میں نو ممالک اپنے بحری جہازوں اور آبدوزوں سمیت شرکت کر رہے ہیں۔
شاندار استقبال
بحری دستوں کی پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا
امریکا، روس اور چین بھی شامل
ان مشقوں میں امریکا، روس اور چین سمیت دیگر کئی ممالک کے دستے حصہ لے رہے ہیں
باہمی ہم آہنگی
مشترکہ مشقوں کا مقصد بین الاقوامی سطح پر بحری فورسز کے درمیان ہم آہنگی اور روابط پیدا کرنا ہے
نو ممالک اپنے بحری جہازوں کے ساتھ
امریکا اور برطانیہ سمیت نو ممالک اپنے بحری ساز وسامان کے ساتھ ان مشقوں میں شامل ہیں
امن سترہ
’امن سترہ’ پانچویں کثیر القومی مشقیں ہیں
سیکھنے کا عمل ساتھ ساتھ
پاک بحریہ کے کمانڈر کے مطابق اِن مشقوں سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا
روس اور پاکستان
گزشتہ چھ ماہ کے دوران روس اور پاکستان دوسری مرتبہ جنگی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں
چار روزہ تاریخ ساز مشقیں
یہ مشقیں آج جمعہ 10 فروری سے 14 فروری تک جاری رہیں گی
8 تصاویر
1 | 88 تصاویر