1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سفر و سیاحتپاکستان

پاکستان میں ایک ماہ کے دوران تیسرا جاپانی کوہ پیما ہلاک

4 جولائی 2024

ایک جاپانی کوہ پیما پاکستان کے شمال میں واقع بلند ترین پہاڑوں میں سے ایک پر سے اترتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران اسی پہاڑ پر تیسرے جاپانی شہری کی موت ہے۔

https://p.dw.com/p/4hsNn
اسپانٹک (Spantik) نگر کے علاقے میں واقع ایک خوبصورت چوٹی ہے۔ اسے گولڈن پیک یا سنہری چوٹی بھی کہتے ہیں
اسپانٹک (Spantik) نگر کے علاقے میں واقع ایک خوبصورت چوٹی ہے۔ اسے گولڈن پیک یا سنہری چوٹی بھی کہتے ہیںتصویر: Suleimani/Panthermedia/IMAGO

پاکستانی حکام کے مطابق امدادی کارکنوں نے 64 سالہ ہیروشی اونیشی کی لاش کو تلاش کر لیا ہے۔ وہ رواں ہفتے کے شروع میں 7,027 میٹر (23,054 فٹ) بلند اسپانٹک چوٹی کی ایک برفیلی کھائی میں گر گئے تھے۔

اسپانٹک (Spantik) نگر کے علاقے میں واقع ایک خوبصورت چوٹی ہے۔ اسے گولڈن پیک یا سنہری چوٹی بھی کہتے ہیں۔ سورج کی شعاعیں، جب اس پر پڑتی ہیں تو اس کا رنگ سنہرا نظر آتا ہے۔ ہنزہ سے یہ ایک خنجر کی طرح اوپر کو اٹھی نظر آتی ہے اور اسی وجہ سے کوہ پیما سیاحوں کی پسندیدہ منزل قرار دی جاتی ہے۔

مقامی حکام اور الپائن کلب آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ہیروشی اونیشی کی لاش ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ تک پہنچانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

تیسرا جاپانی کوہ پیما ہلاک

 64 سالہ ہیروشی اونیشی کی ہلاکت سے قبل دو دوسرے جاپانی کوہ پیما، اتسوشی تاگوچی اور ریوسیکی ہیرا اوکا اسی پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔ ہیرا اوکا 13 جون کو لاپتہ ہو گئے تھے اور ان کی لاش دو دن بعد ملی تھی۔

اسپانٹک (Spantik) نگر کے علاقے میں واقع ایک خوبصورت چوٹی ہے۔ اسے گولڈن پیک یا سنہری چوٹی بھی کہتے ہیں
اسپانٹک (Spantik) نگر کے علاقے میں واقع ایک خوبصورت چوٹی ہے۔ اسے گولڈن پیک یا سنہری چوٹی بھی کہتے ہیںتصویر: Hussain Warraich/Panthermedia/IMAGO

سات روزہ سرچ آپریشن کے بعد اتسوشی تاگوچی کو بھی مردہ قرار دے دیا گیا تھا لیکن ان کی لاش ابھی تک نہیں ملی۔ یہ دونوں بھی ایک گہری برفیلی کھائی میں گر گئے تھے۔ 

شمالی قصبے نگر کے پولیس سربراہ حنیف خان نے بتایا کہ اونیشی دیگر جاپانی کوہ پیماؤں کے ہمراہ چوٹی پر کامیابی کے ساتھ پہنچنے کے بعد پہاڑ سے نیچے اتر رہے تھے، جب وہ پھسل کر ایک برفانی شگاف میں گر گئے۔

حنیف خان نے کہا کہ حکام میت کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کے لیے جاپانی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے اونیشی کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے، ''یہ واقعی ہم سب کے لیے حیران کن ہے کیونکہ اونیشی کی موت اسی پہاڑ پر واقع ہوئی ہے، جہاں جون میں دو دیگر جاپانی ہلاک ہوئے تھے۔‘‘

ہر سال سینکڑوں کوہ پیما شمالی پاکستان میں واقع کے ٹو اور نانگا پربت جیسے پہاڑوں کو سر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران کئی ہلاک بھی ہو جاتے ہیں۔

ا ا / م م (اے پی)

اسپانٹک (Spantik) نگر کے علاقے میں واقع ایک خوبصورت چوٹی ہے۔ اسے گولڈن پیک یا سنہری چوٹی بھی کہتے ہیں
اسپانٹک (Spantik) نگر کے علاقے میں واقع ایک خوبصورت چوٹی ہے۔ اسے گولڈن پیک یا سنہری چوٹی بھی کہتے ہیںتصویر: H. Gohar/Panthermedia/IMAGO