پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا مقابلہ
پاکستان میں 64 ویں مسٹر اور جونئیر مسٹر پاکستان تن سازی کے مقابلے ہفتے کے دن سوات میں منعقد کیے گئے۔ سوات کی تاریخ میں پہلی بار ان مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
افتتاحی تقریب
64 ویں مسٹر پاکستان مقابلوں کا انعقاد پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن، پاکستان سپورٹس ڈاریکٹوریٹ اور سوات باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا، جس کا باقاعدہ افتتاح سینئیر وائس پریزیڈنٹ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور سابقہ مسٹر پاکستان و مسٹر ایشیاء یحیٰ بٹ، کے پی اولمپک سیکرٹری جنرل ذوالفقار بٹ اور ڈاریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا طارق محمود نے فیتہ کاٹ کر کیا۔
پاکستان بھر سے شرکت
تن سازی کے ان مقابلوں میں 60 کے جی سے لے کر 90 کے جی تک کے کلاسز میں تن سازوں کے مابین سخت مقابلہ ہوا، ہر کلاس کے مقابلوں میں چار سے چھ تن سازشریک ہوئے ۔
سن 2016 کے مقابلے
سوات کے ودودیہ ہال میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں کے لیے ملک بھر سے 90 تن سازوں نے حصہ لیا۔
مسٹر پاکستان
سوات میں منعقد ہوئے پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلوں میں کوئٹہ کے تن ساز عبدالباری نے مسٹر پاکستان کا اعزاز حاصل کیا۔
جونیئر مسٹر پاکستان کا اعزاز
پشاور کے تن ساز شاہ عظیم نے جونئیر مسٹر پاکستان کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
میں بہت خوش ہوں، عبدالباری
مسٹر پاکستان کا اعزاز جتینے والے عبدالباری نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ مسٹر پاکستان بننا اُس کا ایک خواب تھا، ’’ اس اعزاز کے حصول کے پیچھے کئی مہینوں کی محنت درکار ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ اعزاز میرے حصے میں آیا ہے۔ ‘‘
پیاسے تن ساز
واجد علی نے 65 کے جی کے کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔ انہوں نے کہا مقابلوں کے لیے انہیں خاص قسم کا کھانا دیا جاتا ہے اور وہ کئی روز پانی تک نہیں پیتے۔
پاکستان میں تن سازی کے فروغ کا عہد
پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویز کا کہنا تھا کہ سوات میں مقابلوں کا انعقاد بہت اچھے طریقے سے ہوا، ’’مستقبل میں ان تن سازوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور تن سازی کے فروغ کے لیے موثر اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔
سوات میں تن سازی کا شوق
ملک بھر کی طرح سوات میں بھی تن سازی کے بہت سے کلب قائم ہے اور نوجوان اس گیم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ مسٹر پاکستان کے مقابلوں میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ ڈیپارٹمنٹس اور اسلام آباد کے کھلاڑی بھی شریک ہوئے جبکہ سوات کے تن سازوں نے بھی مختلف کلاسز میں حصہ لیا۔
لوگوں کی دلچسپی
سوات میں مسٹر پاکستان کے مقابلوں کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔