پاکستان: کورونا سے یومیہ اموات تین ماہ میں نچلی ترین سطح پر
19 جون 2021پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے ہفتہ انیس جون کو موصولہ رپورٹوں میں ملکی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی جس تیسری لہر کا سامنا ہے، وہ بظاہر کمزور پڑتی جا رہی ہے۔
زیادہ تر اموات کورونا وائرس کی ایلفا قسم کے باعث
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کووڈ انیس کے مریضوں کی جو 27 نئی اموات رجسٹر کی گئیں، وہ روزانہ بنیادوں پر اس سال مارچ کے مہینے سے لے کر اب تک کی کم ترین تعداد ہے۔
پاکستانی طلبا واپس چین پہنچنے کی اجازت کے منتظر
پاکستانی حکام کے مطابق کووڈ انیس کی وبا کی تیسری لہر کے دوران ملک میں اب تک جتنے مریض ہلاک ہوئے ہیں، ان کی بہت بڑی اکثریت کورونا وائرس کی برطانیہ میں دریافت ہونے والی تبدیل شدہ شکل یا ایلفا میوٹیشن کا شکار ہوئی تھی۔
ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بائیس ہزار کے قریب
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کی مجموعی طور پر نو لاکھ سینتالیس ہزار دو سو اٹھارہ انفیکشنز ریکارڈ کیے جا چکی ہیں جبکہ یہ وائرس آج تک اکیس ہزار نو سو چالیس افراد کی موت کی وجہ بھی بن چکا ہے۔
کورونا وبا کے بعد پاکستان کا کونسا بزنس کس حال میں ہو گا؟
اس جنوبی ایشیائی ملک میں پچھلے کئی دنوں سے عوامی سطح پر کورونا ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آنے کی شرح بھی بہت کم ہو چکی ہے، جو اس وقت 2.14 بنتی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی 991 نئی انفیکشنز ریکارڈ کی گئیں، جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں جمعے کے دن چھیالیس ہزار دو سو انہتر افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ نئے مصدقہ کورونا کیسز کی یومیہ تعداد ایک ہزار سے کم رہی۔
پاکستان میں کووڈ انیس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ: ماہرین کیا کہتے ہیں؟
ملک بھر میں دو ہزار ویکسینیشن مراکز
پاکستان میں عام شہریوں کو کورونا وائرس کے حملے سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا عمل حال ہی میں مزید تیز ہو گیا تھا۔ اب لیکن ایسی رپورٹیں بھی ہیں کہ کئی مقامات پر طبی کارکنوں کو ویکسین کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
عید الفطر کی تعطیلات: پاکستان میں نو روزہ لاک ڈاؤن کا آغاز
ملک بھر میں قائم دو ہزار سے زائد ویکسینیشن مراکز میں سے تقریباﹰ نصف ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں اور قصبوں میں قائم کیے گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق پنجاب کے چند بڑے شہروں میں اب کورونا ویکسین کی کمی کی بھی اطلاعات ہیں۔
پاکستان ميں باقی سب بند مگر مساجد گنجائش سے زائد بھری ہوئی
وزارت صحت کی وضاحت
پاکستانی وزارت صحت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا، ''ہمیں موجودہ ویک اینڈ پر ویکسین کی نئی سپلائی ملنے کی امید ہے، جس کے بعد اگلے ہفتے کے آغاز پر کورونا ویکسین کی دستیابی کی صورت حال دوبارہ بہتر ہو جائے گی۔‘‘
کووڈ انیس کا سدباب: پاکستان آنے والی بیرونی پروازیں محدود
پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز فروری میں ہوا تھا، اور حکومت نے اپنے لیے ہدف مقرر کر رکھا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ملکی آبادی میں سے 70 ملین افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو جائے گی۔
اب تک 12.7 ملین سے زائد شہریوں کو کورونا ویکسین کا کم از کم ایک ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔
م م / ع ح (ڈی پی اے)