پاکستان کے صوبہ سندھ کے بعض دیہی علاقوں میں خواتین پر کاروکاری کا الزام لگا کر انہیں غیرت کے نام پر قتل کر کے ان کی نعش کو بغیر غسل اور کفن کے کسی غیر آباد علاقے میں دفن کردیا جاتا ہے۔ ایسے ہی چند مقامات ’کاری کے قبرستان‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں- دیکھیے کرن مرزا کی رپورٹ