1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’پاکستان کی تاریخ کا سب سے معصومانہ دھرنا‘

5 نومبر 2019

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے لیے ملک کے دور دراز علاقوں سے بھی لوگ اسلام آباد پہنچے ہوئے ہیں۔ دھرنے سے ہٹ کر ان کی روزمرہ سرگرمیاں بھی دلچسپی کا سبب بنی ہوئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/3SV2F
Pakistan | Demonstration der Opposition gegen Imran Khan
تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کی طرف سے دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کا سب سے برا مطالبہ وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ حاصل کرنا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نون اور اے این پی سمیت کئی دیگر چھوٹی جماعتیں بھی اس دھرنے میں مولانا فضل الرحمان کی حمایت کر رہی ہیں۔

سیاسی سرگرمیوں اور دھرنے کے سبب عوام کو پہنچنے والی تکالیف سے ہٹ کر اگر اس دھرنے میں شریک لوگوں کی سرگرمیوں کو دیکھا جائے تو اسے بالکل درست طور پر 'پاکستان کی تاریخ کا سب سے معصومانہ دھرنا‘ کہا جا سکتا ہے۔

انگریزی میں اسی عنوان کے تحت پٹاری نامی ٹوئیٹر ہینڈل نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دھرنے میں شریک افراد کی مختلف 'معصومانہ سرگرمیوں‘  کو دیکھا جا سکتا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے کے لیے پاکستان کے دور دراز علاقوں اور سبھی صوبوں سے لوگ شریک ہیں۔ دھرنے میں شریک ان افراد اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے تو یہ تفریحی سرگرمیوں کا ایک موقع بنا ہوا ہے اور یہ لوگ دلچسپ کھیلوں اور حرکتوں سے نہ صرف اپنا خون گرم رکھتے ہیں بلکہ ان کی یہ سرگرمیاں دیکھنے والوں کے لیے بھی تفریح کا سبب بنی ہوئی ہیں ۔ ایسی ہی کچھ سرگرمیوں پر مبنی ویڈیوز مختلف ٹوئٹر صارفین کی طرف سے شیئر کی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں جاری دھرنے سے دھرنا دینے والوں کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوتے ہیں یا نہیں لیکن کم از کم یہ توقع تو اب کی جا سکتی ہے کہ بہت سے ایسے لوگ اور خاص طور پر نوجوان جو پہلی مرتبہ اسلام آباد آئے ہیں، وہ واپس جا کر شاید اپنے سیاسی نمائندوں سے یہ سوال کرسکیں کہ انہیں کب وہ تفریحی سہولیات اور انفراسٹرکچر مل سکے گا جو اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں تو موجود ہے مگر ان کے علاقوں میں ان کا کوئی وجود نہیں۔

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔