1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کی اردن کے ہاتھوں شکست

12 اکتوبر 2006

فٹ بال کے 14 ویں ایشیا کپ مقابلوں کے گروپ C کے ایک کوالیفائنگ میچ میں ، جو لاہور کے ایک سٹیڈیم میں کھیلا گیا، اردن نے میزبان ملک کی قومی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

https://p.dw.com/p/DYNU
تصویر: dpa

اردن کی ٹیم دو سال پہلے گذشتہ مقابلوں کے کوارٹر فائنل تک پہنچ گئی تھی اور آئندہ ایشیا کپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں پاکستان کے خلاف کا میا بی اس کی دوسری فتح تھی۔

پاکستا نی ٹیم میں 26 اگست کے روز کولمبو میں 10 ویں جنوبی ایشیا ئی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والی 23 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی ٹیم کے کئی ارکان کو شامل کیا گیا تھا مگر پھر بھی پاکستانی ٹیم بین الاقوامی سطح کے میچوں میں اپنی مسلسل پانچویں نا کا می سے نہ بچ سکی۔