بھارت کی معروف مسلم مذہبی تنظیم جمیعت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے ڈی ڈبلیو سے خصوصی بات چيت میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورت حال کو ظالمانہ اور غیر منصفانہ قرار دیا اور اس سے متعلق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بیانات پر بھی نکتہ چینی کی۔