پاکستان کے شہر ایبٹ آباد کے قریب گلیات کے پہاڑوں میں نصب ڈولی لفٹیں کسی خطرے سے کم نہیں مگر ذرائع آمدورفت نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین روزانہ بلا خوف ان پر سفر کرتے ہیں۔ مقامی افراد کے علاوہ اب کشمیر جانے والے سیاح بھی ان ڈولی لفٹوں پر سفر کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ تفصیلات دیکھیے بلال بصیر کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔