پشاور کے تاريخی قصہ خوانی بازار کے قریب ڈھکی منور شاہ میں سن 1922 میں تعمیر ہونے والی ايک حویلی ايک عرصے سے کپور خاندان کی رہائش گاہ رہی۔ آج يہ خستہ حال حويلی حفاظت اور مرمّت کی منتظر ہے۔ علاقے کے لوگ اميد کرتے ہيں کہ بالی وُڈ کے مشہور کپور خاندان کے ارکان، جو بڑے فخر کے ساتھ اپنی شناخت ہندو پٹھان کے طور پر کراتے ہيں، کبھی پشاور کا دورہ کريں اور اس حويلی کی ديکھ بھال ميں دلچسپی ليں۔