1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاوری چپل میں بھی پی ٹی آئی اور نون لیگ کے درمیان مقابلہ

دانش بابر، پشاور4 جولائی 2016

پشاوری چپل کا پشتون ثقافت اور روایت میں اہم مقام ہے لیکن ملک بھر میں بھی یہ خاصی مقبول ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے ساخت اور رنگ میں جہاں جدت آئی ہے، وہیں پشاوری چپل پاکستانی سیاست میں بھی دکھائی دینے لگی ہے۔

https://p.dw.com/p/1JIiR
کپتان چپل کا ایک ڈیزائنتصویر: de.red-dot.org

پشاورکی نمک منڈی میں قائم پشاوری چپل کی سب سے بڑی اور قدیمی مارکیٹ میں اگر ایک طرف عمران خان سے منسوب ’کپتان چپل‘ کی مانگ عروج پر ہے تو دوسری طرف قیمتی چمڑے سے تیار کردہ نوازشریف اور شہباز شریف کے لیبل کے ساتھ چپل بھی عوام کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پشاوری چپل میں دلچسپی اور استعمال کے بعد اس خاص ڈیزائن میں تیار کردہ چپل کو ملک بھر میں ایک الگ شناخت حاصل ہوگئی ہے۔ نوجوان طبقہ اس کو فیشن اور سٹائل کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ تاہم حال ہی میں متعارف کئے جانے والے شریف برادر کے ناموں سے منسوب پشاوری چپل کو بھی کافی پسند کیا جارہا ہے۔

پشاور کی چپل مارکیٹ میں آئے ہوئے ایک شخص محمدعرفان کا کہنا تھا کہ اُسے سیاست میں عمران خان بہت پسند ہیں، لیکن وہ نواز شریف (چپل)خرید رہا ہے کیونکہ کپتان چپل کا ریٹ بہت ذیادہ ہے۔محمد عرفان کے مطابق کپتان چپل غیر معمولی وزنی ہے اور اِس کے مقابلے نوازشریف چپل ہلکی اور اس کا سٹائل بھی نیا دکھائی دیتا ہے۔

Pakistan Peschawar Lederschuh Produktion Schuster Chappal
پشاورکی نمک منڈی میں قائم پشاوری چپل کی سب سے بڑی اور قدیمی مارکیٹ قائم ہےتصویر: de.red-dot.org

سید حسن علی شاہ قریب چالیس سالوں سے پشاور کے جہانگیرپورہ بازار میں چپل بنانے کے کاروبار سے وابستہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں گزشتہ دو سالوں میں اس کاروبار میں کافی تیزی آئی ہے، جس کی بڑی وجہ ’کپتان چپل‘ ہے۔ حسن علی کے مطابق عمران خان کے چپل پہنے کے بعد دنیا بھر میں اس کی طلب میں جہاں پاکستان میں اضافہ ہوا ہے وہیں پر افعانستان، متحدہ عرب عمارات، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور امریکہ سے لوگ ڈیمانڈ کررہے ہیں۔ ‘‘ حسن علی شاہ مزید کہتے ہیں کہ مارکیٹ میں نواز شریف اور شہباز شریف چپل بھی تیار کی جارہی ہے جس کی مانگ صوبہ پنجاب نسبتا زیادہ ہے۔

Pakistan Peschawar Lederschuh Produktion Schuster Chappal
پشاوری چپل پاکستان بھر میں مقبول ہےتصویر: de.red-dot.org

پشاور شہر کے جہانگیرہ پور بازار کے چپل ساز کا کہنا ہے کہ کپتان چپل میں تھوڑا بہت سیاست اور اپنے پسندیدہ لیڈر کا عنصر ضرور ہے ، لیکن مختلف برینڈ میں لوگوں کی اپنی پسند اور ناپسند، چمڑے کی کوالٹی اور بناوٹ بھی شامل ہے ۔ ان کے بقول مارکیٹ میں تین سو سے لیکر کئی ہزار روپے تک چپل دستیاب ہیں، تاہم ذیادہ تر لوگ کپتان چپل کی طلب کرتے ہیں، جس کی کم سے کم قیمت چار ہزار روپے ہے۔

حسن علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کپتان چپل کے مقابلے میں شریف برادران سے منسوب چپل کی قیمت کافی کم ہے۔ اور جب شریف برادران چپل تیار کی گئی نو خیال تھا کہ اِس کا بھی اچھا ریٹ ملے گا لیکن یہ خیال غلط ثابت ہوا اور نواز شریف چپل کا ریٹ چودہ سو سے اوپر نہیں گیا البتہ شہباز شریف کا ریٹ اٹھارہ سو تک مل رہا ہے۔ حسن شاہ کا خیال ہے کہ اِس قیمت میں فرق سے اندازہ ہوا ہے کہ پنجاب میں لوگ نواز شریف کے مقابلے میں شہباز کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

Pakistan Peschawar Lederschuh Produktion Schuster Chappal
کپتان چپل کے مقابلے میں شریف برادران سے منسوب چپل کی قیمت کافی کم ہےتصویر: de.red-dot.org

گزشتہ پچپن سالوں سے پشاوری چپل کا کاروبار کرنے والے حاجی جہانگیر نے اس عید پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے لئے چیتے کی کھال سے مہنگے ترین چپل تیار کئے ہیں جو کہ ان کے مطابق عیدالفطر پر نوازشریف کے پیروں کی زینت بنیں گے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک لمبے عرصے سے وہ ملکی سیاست دانوں اور دوسرے مشہور افراد کے لئے اسپیشل قسم کے چمڑے سے جوتے تیار کرتے چلے آرہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ان کے کے بنائے گئے پشاوری چپل باقاعدگی سے گورنر ہاوس کے علاوہ ملک کے دورے پر آئے ہوئے اعلیٰ عہدہ داروں اور سفیروں کو بطور تحائف پیش کئے جاتے ہیں۔ سیاست کے میدان کے علاوہ پشاور کی چپل مارکیٹ میں شاہدآفریدی چپل کی بھی کافی مانگ ہے۔