1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پنجاب حکومت بحال، شہباز شریف پھروزیراعلیٰ

31 مارچ 2009

پاکستانی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے تین رکنی لارجر بنچ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے اور وزیر اعلیٰ شہبازشریف سمیت پنجاب حکومت کو بحال کردیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HNNQ
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اپنی جماعت کے کارکنوں سے گفتگو کے دورانتصویر: Tanvir Shahzad

پنجاب میں گزشتہ روز ایک ماہ اور آٹھ دن کے بعد گورنر راج اٹھایاگیا تھا ۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں اگر حکم امتناعی جاری نہ ہوتا تو بدھ کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے اکثریت ثابت کرنے والی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دی جاتی تاہم اب حکم امتناعی جاری ہونے کے بعد بدھ کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق ہوگا۔

شہبازشریف اب پچیس فروری سے پہلے کی پوزیشن پر اپنے فرائض سنبھالیں گے اور اس کے ساتھ ہی دیگر اراکین بھی اپنی پوزیشنز سنبھال لیں گے۔

جسٹس تصدق حسین جیلانی نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے جس میں شہبازشریف کو نااہل قرار دیا گیا تھا پرعملدرآمد روک دیا گیا ہے۔