پاکستان ميں ہوئے عام انتخابات کے ليے يورپی يونين کے مبصرین کے مشن کے سربراہ ميشائيل گالر نے 2018ء کے انتخابی عمل کو 2013ء کے مقابلے میں کم منصفانہ قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں یورپی مبصرین کے اس مشن کی ایک پریس کانفرس میں بتایا گیا کہ قبل از انتخابات میڈیا پر قدغنیں لگائی گئیں اور چند سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے لیے برابر مواقع نہ دیے گئے۔