1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستجرمنی

پوٹن یورو یا ڈالر میں گیس کی ادائیگی پر رضامند، جرمن حکومت

31 مارچ 2022

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ غیر دوست ممالک سے گیس کی ادائیگی روبل میں وصول کی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ رقم گیزپروم بینک میں جمع کرائی جائے۔ اس بینک پر ابھی تک پابندیاں عائد نہیں ہیں۔

https://p.dw.com/p/49I6q
Bundeskabinett I Olaf Scholz
تصویر: Kay Nietfeld/dpa/picture alliance

جرمن حکومت نے بدھ تیس مارچ کو اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ روس نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ یورپ کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمت روبل میں وصول نہیں کرے گا اور یہ رقم بدستور یورو یا ڈالر میں ادا  کی جا سکتی ہے۔

شولس کے دفتر نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے چانسلر سے کہا ہے کہ یورپی کمپنیاں یورو یا ڈالر میں ادائیگیاں کر سکتی ہیں اور بینک بعد میں انہیں روبل میں تبدیل کرے گا۔

کیا جرمنی کا روسی گیس کے بغیر گزارہ ہو سکتا ہے؟

پوٹن اور شولس کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں پوٹن نے ادائیگیاں گیزپروم بینک میں جمع کرنے کا بھی کہا۔ یہ بینک ابھی تک یوکرین پر روسی حملے کے بعد عائد کی جانے والی پابندیوں سے محفوظ ہے۔

Olaf Scholz und Robert Habeck
جرمن چانسلر اولاف شولس اور ان کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہابیکتصویر: Bernd Von Jutrczenka/dpa/picture alliance

روبل میں ادائیگی کا مطالبہ مسترد

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ان ممالک سے گیس کی فراہمی کی قیمت صرف روبل میں وصول کی جائے گی، جنہیں روس دوست نہیں سمجھتا۔ اس فہرست میں انہوں نے یورپی یونین کو بھی شامل کیا تھا۔

اس تناظر میں جرمن چانسلر اولاف شولس کے ساتھ  ہونے والی ٹیلیونک گفتگو میں پوٹن نے واضح کیا کہ حالیہ فیصلے سے گیس کی یورپی امپورٹرز کمپنیوں کو معاہدوں کی شرائط کے منافی عمل کرنے پو مجبور نہیں کیا جائے گا۔

اس گفتگو میں روسی صدر نے جرمن چانسلر کو بتایا کہ  پابندیوں کے بعد بین الاقوامی قانون کے تحت یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے ان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ بینک آف روس میں منجمد کر دیے ہیں اور روبل کے علاوہ ادائیگیاں خلاف ورزی کے زمرے میں آئی گی۔

ماسکو حکومت نے اولاف شولس اور ولادیمیر پوٹن کی گفتگو کے حوالے سے مزید کہا کہ دونوں لیڈروں نے اس معاملے پر مزید بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

’غیر دوستانہ‘ ممالک روسی گیس کی روبل میں ادائیگی کریں، پوٹن

روبل میں ادائیگی کا روسی مطالبہ اور جی سیون

ترقی یافتہ اقوام کے گروپ جی سیون نے روسی صدر کی روبل میں ادائیگی کے مطالبے کو صلاح مشورے کے بعد مسترد کر دیا تھا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ یہ مطالبہ معاہدے کی بنیادی شرائط کے منافی ہے۔

Deutschland Haupgeschäftsstelle von Gazprom in Berlin
روسی صدر ولادی میر پوٹن نے گیس کی ادائیگی گیزپروم بینک میں جمع کرانے کا کہا ہے، اس بینک پر ابھی تک پابندیاں عائد نہیں ہیںتصویر: JOHN MACDOUGALL/AFP

جرمن حکومت نے ملک میں گیس کی فراہمی کو مناسب انداز میں بحال رکھنے کے ہنگامی منصوبے کو بھی شروع کر دیا ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی اقتصاد کے حامل ملک کا کہنا ہے کہ اگر روبل میں ادائیگی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ جاتا ہے تو پھر گیس سپلائی معطل ہونے کا امکان ہے۔ اس تناظر میں برلن حکومت نے فیول اور پاور کی راشن بندی کا فیصلہ کیا تھا۔

جرمن حکومت کے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد آسٹریا نے بھی گیس سپلائی کے حوالے سے ایمرجنسی صورت حال پیدا ہونے کا ایک بیان جاری کیا تھا۔

ع ح ع ا (روئٹرز، ڈی پی اے، اے ایف پی)