چارلی چیپلن زندہ ہے
امریکی سینما کے لیجنڈ مزاحیہ اداکار اور خاموش فلموں کے بادشاہ چارلی چیپلن بھارت میں گجرات کے ایک چھوٹے سے شہر میں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ یہاں ہر سال اپریل میں ان کی سالگرہ کا جشن منایا جاتا ہے۔
چارلی سرکل
سن 1973 سے ہر سال گجراتی شہر آدیپور میں چارلی چیپلن کے مداحوں کی تنظیم، چارلی سرکل، ان کی سالگرہ پر والک کا اہتمام کرتی ہے جس میں مداح ان کا روپ دھارے سڑکوں پر نکلتے ہیں۔
چارلی سرکل کے صدر
اشوک اشوانی چارلی چیپلن سرکل کے صدر ہیں۔ انہوں نے 70 کی دہائی میں ملازمت پر جاتے ہوئے چارلی کی ایک فلم ’گولڈ رش‘ کا پوسٹر دیکھا اور پھر سینما میں جہاں وہ ملازم تھے، تین بار یکے بعد دیگرے یہ فلم دیکھی جس پر انہیں ملازمت سے برخاست بھی کر دیا گیا تھا۔
سالگرہ کا کیک
ابتدا میں اشوانی اپنے ہیرو چارلی کی سالگرہ تنہا ہی منایا کرتے تھے ۔پھر دیگر لوگوں نے بھی ان کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت شروع کر دی اور یوں یہ موقع ایک جشن کا روپ دھار گیا۔
چارلی کا روپ
ایک چھڑی، ڈھیلی پتلون، تنگ ویسٹ کوٹ اور موچھیں۔ چارلی نے یہ ٹریڈ مارک حلیہ 1914ء میں اپنے لیے منتخب کیا تھا۔ جس کو بڑے پیمانے پر کاپی کیا جاتا ہے۔
کم سن مداح
چارلی کے کم سن مداح گو کہ ان کے کرئیر کے بارے میں اتنا نہیں جانتے۔ لیکن ان کے لیے اس پریڈ میں اصل دلچسپی کا باعث اداکار کا دھارے جانے والا روپ ہے۔
پریڈ کا مستقبل
اس برس اس پریڈ میں تین سو لوگ شریک تھے جس کی عمریں دو سے 70 سال تک تھی۔ بہت جلد اشوانی کے 18 سالہ پوتے اس سرکل کے لیے بطور صدر ذمہ داری سنبھالنے والے ہیں۔