1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین میں سرکاری منصوبوں کے نام پر سینکڑوں ملین ڈالر کا فراڈ

26 دسمبر 2023

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جرم میں ملوث افراد جعلی سرکاری دستاویزات کا استعمال کرتے ہیں اور اس سال ملکی پولیس نے ایسے 180 گروہوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

https://p.dw.com/p/4aaaY
چین میں اس وقت آن لائن فراڈ بہت عام ہے، بالخصوص سست رفتار ہوتی ہوئی ملکی معیشت کے تناظر میں
چین میں اس وقت آن لائن فراڈ بہت عام ہے، بالخصوص سست رفتار ہوتی ہوئی ملکی معیشت کے تناظر میںتصویر: picture alliance/dpa/Chromorange

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال ملکی پولیس نے ایسے 180 گروہوں کے خلاف کارروائیاں کیں، جو جعلی سرکاری دستاویزات کا استعمال کر کے لوگوں  سے جعلی ملکی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے نام پر کئی ملین ڈالر بٹورنے میں ملوث تھے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے اس نوعیت کے 260 واقعات میں کارروائیاں کیں، جن میں مجموعی طور پر 210 ملین ڈالر کا فراڈ کیا گیا تھا۔

اس فراڈ کے طریقہ کار کے حوالے سے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اکثر بیرون ملک سے آن لائن کیا جاتا ہے اور ایسے واقعات میں عموماً جعلی سرکاری دستاویزات اور غربت کے تدارک کے سرکاری منصوبوں کا نام استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں سے ابتدائی سرمایہ کاری اور رکنیت فیس کے نام پر رقوم وصول کی جاتی ہیں۔

رواں سال چینی پولیس نے ایسے 180 گروہوں کے خلاف کارروائیاں کیں، جو جعلی سرکاری دستاویزات کا استعمال کر کے لوگوں  سے جعلی ملکی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے نام پر کئی ملین ڈالر بٹورنے میں ملوث تھے
رواں سال چینی پولیس نے ایسے 180 گروہوں کے خلاف کارروائیاں کیں، جو جعلی سرکاری دستاویزات کا استعمال کر کے لوگوں  سے جعلی ملکی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے نام پر کئی ملین ڈالر بٹورنے میں ملوث تھےتصویر: Mark Schiefelbein/AP/picture alliance

اس طرح کے فراڈ سے چین میں عالمی اثاثوں کی مینجمنٹ کے لیے سروسز فراہم کرنے والے افراد اور کمپنیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ اس فراڈ میں ملوث افراد اکثر ان کمپنیوں کے برانڈ اور لوگو غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہیں تا کہ وہ عام شہریوں کو جعلسازی سے قائل کر سکیں کہ وہ ایسے نام نہاد منصوبوں میں سرمایہ کاری کر کے خاطر خواہ منافع کمائیں گے۔

چین میں اس وقت آن لائن فراڈ بہت عام ہے، بالخصوص سست رفتار ہوتی ہوئی ملکی معیشت کے تناظر میں، جس میں سرمایہ کاری کر کے بظاہر وہاں کے صنعتی اور دیگر شعبوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

چینی پولیس نے اس سال میانمار میں بھی آن لائن فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈا ؤن  کا آغاز کیا تھا، جہاں ہر روز ایک لاکھ سے زائد افراد ٹیلی کام فراڈ کرتے ہیں۔ نومبر میں میانمار کے حکام نے اس جرم میں مبینہ طور پر ملوث اکتیس ہزار ملزمان کو چین کے حوالے بھی کر دیا تھا۔

م ا / م م (روئٹرز)