چین میں نیا سال کتے کے نام
چین میں موسم بہار فیسٹیول سے پہلے ٹریفک نظام اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔ جمعے سے شروع ہونے والے نئے چینی سال کو رواں برس کتے کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ ہر چینی شہری کی کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے گھر پہنچ جائے۔
ہنگامی صورتحال
یکم فروری سے چھ ہفتوں کے لیے چین میں نقل و حمل کے حوالے سے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ سن دو ہزار سترہ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ساتھ تقریبا تین بلین افراد نے نقل و حمل کے ذرائع استعمال کیے تھے۔ رواں برس نیا ریکارڈ قائم ہونے کی توقع ہے۔
ہر طرف گاڑیاں ہی گاڑیاں
اگر گاڑی کے ذریعے اپنے آبائی گھر جایا جائے تو ہمسائے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ذاتی گاڑی چین میں کامیابی اور امارت کی علامت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس موقع پر ہر کوئی اپنی ذاتی گاڑی پر سفر کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
مل کر سفر کریں
چین میں یہ نیا رجحان ہے کہ ایک ہی شہر جانے والے مسافر مل کر ایک گاڑی پر سفر کرتے ہیں۔ اس کے لیے ڈی ڈی نامی ایک ویب سائٹ ہے جہاں خود کو رجسٹر کروایا جا سکتا ہے۔ جس کی گاڑی میں جگہ ہو، وہ دوسرے مسافر کو کم پیسوں کے عوض ساتھ لے لیتا ہے۔
بسوں کے ذریعے طویل سفر
طویل سفر بسوں کے ذریعے سستا پڑتا ہے۔ یہ بس خوش قسمتی کی علامات سے سجائی گئی ہے۔ گولڈن رنگ والا یہ نشان رواں برس بھی خوش قسمتی کی علامت ہے۔
تیز اور تیز ترین ٹرینیں
حالیہ چند برسوں میں چین نے انتہائی کامیابی کے ساتھ تیز رفتار ٹرینوں کا افتتاح کیا ہے۔ ملک بھر میں تقریبا دس ہزار سے زائد کلومیٹر کا فاصلہ اب تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کیا جا سکتا ہے۔
ٹکٹ حاصل کرنے کی جدوجہد
ٹکٹ کی مشینوں پر کم ہی لوگ دکھائی دیتے ہیں۔ اس موقع پر ٹکٹ حاصل کرنے کی اصل جنگ انٹرنیٹ پر جاری رہتی ہے۔ ان دنوں چینی ریلوے کی ویب سائٹ کو بعض اوقات ایک ہی دن میں 150 ارب سے زائد مرتبہ وزٹ کیا جاتا ہے۔
ریلوے اسٹیشنوں پر ثقافتی شو
مسافروں کی تھکاوٹ دور کرنے اور انتظار کا وقت بہتر طور پر گزارنے کے لیے ریلوے اسٹیشنوں پر ہی ثقافتی شوز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
کتے کا سال
چین میں رواں سال کو کتے کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ تاہم کتوں کو سامان کی تلاشی اور دھماکا خیز مواد کی تلاش کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔