1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈالر ، ین کے مقابلے میں کم ترین سطح پر

14 اکتوبر 2010

جاپانی کرنسی ین کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ 15برسوں کی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جاپان کے اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جاپانی کرنسی کی قدر میں اس اضافے سے ان کی برآمدات پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/PeRi
تصویر: dpa

جمعرات کی صبح امریکی ڈالر کے مقابلے میں جاپانی ین کی قدر 83 ریکارڈ کی گئی جو کہ مئی 1995 کے بعد سے پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ ین کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی پچھلے مہینے آنا شروع ہوئی تھی جو اب تک برقرار ہے۔ جاپان کی تیزی سے مضبوط ہوتی ہوئی کرنسی کی قدر جاپانی معیشت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے ۔

جاپانی ین کی قدر میں ہونے والے حالیہ اضافے کے باعث ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ میں اٹھاون پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی ، معاشی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جاپانی ین کی بڑھتی ہوئی قدر کنٹرول نہ کی گئی تو جاپانی معیشت کو نقصان ہو سکتا ہے، کیونکہ جاپان اپنی مجموعی قومی پیدوار میں اضافے کے لئے برآمدات پر بھروسہ کرتا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں ین کی قدر میں اضافہ اس کی برآمدات کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف جنوری کے بعد سے پہلی مرتبہ یورپی یونین کی کرنسی یورو بھی 1.41 امریکی ڈالر کی سطح سے بڑھ گئی ہے،امریکی ڈالر، فیڈرل ریزرو کی جلد ہی اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کی امید میں مسلسل گرے جارہا ہے۔

Hartz 4 IV 5 Euro Symbolbild Flash-Galerie Bilder der Woche in Deutschland KW 30
یورو کی قدر بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید بڑھی ہےتصویر: picture alliance/dpa

اگر امریکی ڈالر اسی طرح گرتا رہا تو سرمایہ کاروں کی دلچسپی کھو دے گا۔ ستمبر میں فیڈرل ریزرو کی ہونے والی میٹنگ کے بعد عام خیال یہ ہی تصور کیا جارہا ہے کہ سنٹرل بینک اگلے ماہ سے بانڈ نکالنے شروع کر دے گا۔

امریکی ڈالر منگل کو سوئس فرانک سے بھی نیچے گر گیا تھا۔ رواں سال سوئس فرانک اور جاپانی ین دونوں ہی ان خبروں اور رپورٹوں کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں بلند سطح پر پہنچ گئے تھے کہ سال رواں کے دوسرے حصے میں امریکی معیشت کی اضافے کی رفتار میں ایک دم کمی آجائے گی۔

رپورٹ: سمن جعفری

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید