ڈینش ملکہ کے شوہر وفات پا گئے
14 فروری 2018خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے ڈینش شاہی محل کی طرف سے بدھ کے دن جاری کردہ ایک بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’پرنس ہینرک پرسکون طریقے سے وفات‘ پا گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ اور دو بیٹے رحلت کے وقت ان کے ساتھ ہی تھے۔ ان کا انتقال منگل کی شام فریڈنس بورگ محل میں ہوا۔ یہ محل دارالحکومت کوپن ہیگن سے چالیس کلو میٹر دور شمال میں واقع ہے۔
ڈنمارک: اس سال مزید مہاجرین کی گنجائش نہیں
ڈینش وزیر اعظم لارس لوکے راسموسن نے پرنس ہینرک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے ڈنمارک کو عالمی سطح پر اپنی ساکھ بہتر کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنس ہینرک ملکہ مارگریٹے کے لیے ہمیشہ ہی مددگار رہے اور ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ راسموسن کے بقول پرنس ہینرک کی وفات سے ان کا ملک ’ایک منفرد سفارتکار‘ سے محروم ہو گیا ہے۔
ڈنمارک کے وزیر خارجہ آندریاس سمیولسن نے بھی پرنس ہینرک کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک نہایت عمدہ شخصیت کے مالک تھے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کا انتقال ’ایک بڑا نقصان ہے‘۔
ڈنمارک کے لیے فرانسیسی سفیر Francois Zimeray نے کوئین مارگریٹے دوم سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غم میں فرانسیسی حکومت اور عوام ان کے ساتھ ہیں۔ پرنس ہینرک فرانس میں پیدا ہوئے تھے، اس لیے فرانسیسی عوام ان کی زیادہ عزت کرتے تھے۔
پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث پرنس ہینرک کو دارالحکومت کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ جب ان کی طبعیت زیادہ بگڑ گئی تھی تو منگل کے دن ہی واپس شاہی محل منتقل کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ کہ پرنس ہینرک کی خواہش تھی کہ وہ اپنی آخری سانسیں اسی محل میں لینا چاہتے تھے۔ ان کے پھیپھڑوں میں ایک ٹیومر کی نشاندہی ہوئی تھی۔
اسی ناسازی طبیعت کے باعث وہ ڈیمینشیا کے مرض میں بھی لاحق ہو گئے تھے۔ گزشتہ برس ستمبر میں شاہی محل کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ اسی عارضے کے باعث وہ اپنی شاہی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل نہیں رہے۔ مارگریٹے نے سن 1967 میں پرنس ہینرک سے شادی کی تھی۔ وہ 1972ء میں وہ ملکہ کے منصب پر فائز ہو گئی تھیں۔
دہشت گردانہ واقعات ميں بچ جانے والے کيسی زندگياں گزارتے ہيں؟