1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کارلسروہے، سکون اور بین الاقوامی شہرت

22 مئی 2013

جرمن زبان میں ’روہے‘ کا مطلب سکون اور آرام کے ہیں اور بلاشبہ اس شہر کا ماحول اپنے نام کی عکاسی کرتا ہے۔ کارلسروہے کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے۔

https://p.dw.com/p/zu9h
تصویر: Courtesy of the National Gallery of Art, Washington, D.C.

اس شہر کے قیام کے پیچھے ایک دلچسپ واقعہ ہے۔ کارل ولہیم جوکہ جرمنی کے سرحدی صوبے کی فوج کے سربراہ تھے، ایک دن شکارکے بعد آرام کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے خواب دیکھا کہ وہ ایک نئے شہر کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ چنانچہ ولہیم نے اپنے خواب کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے 1715ء میں اس شہر کی بنیاد رکھی اور اپنے نام کی نسبت سے اس شہر کا نام ’کارلسروہے‘ رکھ دیا۔

یہاں کے باشندوں کے روزگار کا بڑا ذریعہ یہاں واقع سرکاری دفاتر ہیں۔ سپریم کورٹ کی عمارت، وفاقی دستوری عدالت، وفاقی وکیل استغاثہ کا دفتر اور متعدد وفاقی و صوبائی انتظامی دفاتر یہاں واقع ہیں۔

Flash-Galerie geplante Städte Deutschland Karlsruhe
منظم انداز میں تعمیر کئے گئے خوبصورت شہر کا ایک فضائی منظرتصویر: picture alliance/dpa

تعمیراتی انداز ایک نظر میں

شہر کا نام نہ صرف کارل ولہیم پر ہے بلکہ شہر کی تعیمر میں بھی اس دور کی چھاپ نمایاں ہے۔ شہر کی تمام سڑکیں مرکزی حصے میں واقع باروک تعمیراتی فن کے شاہکار محل پرآکر ختم ہوتی ہیں اور بلندی سے دیکھنے پر ایسا لگتا ہےجیسے سورج میں سے شعاعیں نکل رہی ہیں۔ اس شہر کی آبادی دولاکھ پچاسی ہزار کے لگ بھگ ہے اور یہ جرمنی کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔

جنگلات، پہاڑیاں اور سبزہ زار

Eugene Delacroix-Schau in Karlsruhe Flash-Galerie
شہر کی تاریخ سے متعلق مصوری کا ایک شاہکارتصویر: picture-alliance/dpa/dpaweb

جغرافیائی لحاظ سے کارلسروہے چاروں طرف سے خوبصورت مناظرسےگھرا ہوا ہے۔ جنوب مشرق کی جانب سے بلیک فاریسٹ کے سلسلے شہر کوچھوتے ہیں جبکہ شمال میں کرے شاؤ کی پہاڑیوں کا سلسلہ اور مغرب میں دریائے رائین کے کنارے دور تک پھیلا سبزہ دلکش نظارہ پیش کرتے ہیں۔ یہاں کا موسم معتدل اورخوشگوار ہے جبکہ دریائے رائین یہاں بلیک فاریسٹ اور واسگیس ماسِف پہاڑی سلسلے کے درمیان بہتا ہے جس سے شہرکی آب وہوا متعدل رہتی ہے۔

تعلیم و تحقیق کے مواقع

کارلسروہے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور یہاں طالب علموں کے لئے تعلیم و تحقیق کے بے شمارمواقع ہیں۔ نیچرل سائنس اور انجینئرنگ کےشعبوں کو بین الاقوامی اہمیت حاصل ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں