افریقی ملک یوگنڈا اپنی کافی کے باعث شہرت رکھتا ہے خاص طور پر ارابیکا نامی کافی بہت ہی پسند کی جاتی ہے۔ براعظم افریقہ کے جنوب میں واقع اس ملک کی معیشت کا انحصار کافی پر ہے۔ یوگنڈا کی بر آمدات کا نوے فیصد کافی پر مشتمل ہے، جن کا حجم سالانہ چار سو ملین ڈالر بنتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں نے یوگنڈا کے کسانوں کو کافی کے پودے اگانے کے طریقے تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔