کراچی کا شمار دنیا کے ایسے شہروں میں ہوتا ہے، جہاں معیار زندگی انتہائی پست ہے۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ EIU کی طرف سے سن دو ہزار انیس میں کرائے گئے ایک سروے کے مطابق ایک سو چالیس شہروں کی فہرست میں کراچی کا نمبر ایک سو چونتیسواں رہا۔ کراچی کا ایک بڑا مسئلہ کچرا بھی ہے۔