کراچی کی کھجورمارکیٹ، کئی ممالک کی کھجور کا مرکز
دوکروڑ سے زیادہ آبادی والے شہر کراچی کی 'کھجور مارکیٹ' کھجورکی خرید و فروخت کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ تاہم اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث سعودی عرب سے کھجور کی درآمد ممکن نہ ہوسکی۔
سعودی عرب کی عجوہ کھجور
سعودی عرب کی عجوہ کھجور کی مانگ رمضان میں بہت بڑھ جاتی ہے۔ اس وقت بازار میں صرف لاک ڈاؤن سے پہلے کی درآمد کردہ عجوہ کھجور موجود ہے۔
سعودی عرب کی کھجور کافی مہنگی!
سعودی عرب سے درآمد کردہ کھجور اب بھی تقریباً 2500 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ مقامی دکاندار عجوہ کھجور کو اس کے سائز کے حساب سے تین حصوں میں تقسیم کرکے فروخت کرتے ہیں۔
ایرانی کھجور رطب مضافاتی
ایران کی کھجور نصف رمضان کے بعد ہی درآمد کی جاسکی تھی۔ ایرانی کھجوررطب مضافاتی کو مختلف درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
سب سے اعلیٰ قسم رطب مضافاتی
ایرانی کھجور کی سب سے اعلیٰ قسم رطب مضافاتی کو ڈبے میں ایک ایک دانہ چن کو علیحدہ سے پیک کیا جاتا ہے۔ رطب مضافاتی اس وقت 400 سے 450 فی کلو میں دستیاب ہے۔
پاکستان کی ضلع خیرپور کی اصیل کھجور
ایرانی کھجور کی غیر موجود گی میں رمضان کے شروع کے دنوں میں پاکستان کی ضلع خیرپور کی اصیل کھجور نے یہ ضرورت پوری کی۔
اصیل 6500 روپے فی من
پاکستان کے ضلع خیر پور کی کھجوراصیل 6500 روپے فی من میں دستیاب ہے۔
رطب مضفاتی خرما
جو ایرانی کھجور نسبتاً خشک ہوتی ہے وہ رطب مضفاتی خرما کہلاتی ہے اور یہ 350 سے 400 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی ہے۔
رطب مضفاتی بم
ایرانی کھجور رطب مضافاتی کی مختلف اقسام دس سے پندرہ ہزار روپے فی من میں دستیاب ہے۔ جس ایرانی کھجور میں کچھ شیرہ زیادہ ہو وہ رطب مضافاتی بم کہلاتی ہے جو تقریباً 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
ایرانی ربئیی
سعودیہ عرب سے کھجور کی ایک مقبول قسم ربئیی اس سال درآمد نہیں کی جاسکی ، اس کی جگہ ایران سے اس جیسی کھجور موجود ہے ، اسے ایرانی ربئیی کہتے ہیں۔
ایرانی کھجور وافر مقدار میں دستیاب
ایرانی کھجور اب مارکیٹ میں وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ حکومت کی سخت ہدایات کے باوجود کھجور مارکیٹ میں ماسک اور دستانے پہلے ہوئے لوگ نظر نہیں آئے۔