1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ میں تبدیلیوں کا فیصلہ

15 ستمبر 2010

کرکٹ میں ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور اسی حوالے سےکچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ کرکٹ کا عالمی نگران ادارہ اگلےکچھ ہفتوں میں چند اہم تبدیلیوں کو متعارف کروانے والا ہے۔

https://p.dw.com/p/PD6L
تصویر: AP

کرکٹ کو جینٹلمینزگیم کہا جاتا تھا لیکن اب گلیمرکے ساتھ ساتھ سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ نے اس کھیل کوگہنا دیا ہے۔ اسی طرح اسی کی دہائی تک کرکٹ میں محدود اوورز کے کھیل کا تصور موجود نہیں تھا لیکن آسٹریلیا میں کیری پیکر نے رنگین لباس اور محدود اوورز کے میچوں کو متعارف کروا کےکرکٹ اس کھیل میں نہ ختم ہونے والی تبدیلیوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

پچاس اوورز کےکھیل میں بھی یکسانیت کا رونا رویا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں رواں سال آسٹریلیا پچاس اوورز کے میچوں کے حوالے سے ایک نیا تجربہ کیا جانے والا ہے۔ اس طرح پچاس اوورز کے میچ میں بھی ٹیسٹ میچزکی طرح دو اننگزز ہونگی۔ اگر یہ کامیاب ہو گیا تو خاصا دلچسپ ہو گا۔

محدود اوورز میں بیس اوورز کے کھیل نےکرکٹ کو مزید تیز کردیا ہے۔ اب کرکٹ کے اس فارمیٹ میں ٹینس کے انداز میں ریفرل سسٹم کو بھی پیش کیا جا چکا ہے،جو ایک نئی تبدیلی ہے۔

Logo des International Cricket Council
اگلے سال کے ورلڈ کپ کا لوگو

ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت مسلسل رو بہ زوال ہے اور کرکٹ کا نگران ادارہ اس انداز کی کرکٹ ختم کرنے کا سوچ بھی نہیں رہا۔ اس مناسبت سے اب اگلے دنوں میں چند نئی تجاویز کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی چیمپئن شپ منقعد کرانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ چیمپئن شپ چارسالوں پرمہیت ہوگی اور یہ لیگ کی بنیاد پرکھیلی جائے گی۔ ٹیسٹ لیگ کا باقاعدہ آغاز امکانی طور پر اگلے سال کردیا جائے گا۔

اسی طرح پچاس اوورز کے عالمی کپ میں بارہ ٹیموں کی جگہ دس ٹیمیں شامل کرنے کا اصولی طور پر فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سن 2015 کے عالمی کپ میں عالمی درجہ بندی کی ٹاپ دس ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی۔کرکٹ کے ایک روزہ میچوں میں چیمپیئن ٹرافی کے متبادل میں ایک نئی لیگ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس لیگ کا فائنل میچ 2014ء میں کھیلا جائے گا۔

سن 2012 سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بیس اوورز کے عالمی کپ میں وسعت پیدا کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ اب اس انداز کی کرکٹ کے ورلڈ کپ میں سولہ ٹیموں کو شامل کیا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ اور محدود اوورز کی طرح عالمی سطح پر ٹی ٹوئنٹی میچوں کی عالمی درجہ بندی شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں