پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اس سال پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے معروف پروڈیوسر نینا کاشف کے ساتھ مل کر ’سول فرائی‘ کے نام سے اپنی پروڈکشن کمپنی قائم کی ہے جس کے تحت اب تک ایک ٹیلی فلم بن چکی ہے اور اب ایک ویب سیریز بارہواں کھلاڑی ریلیز ہونے جارہی ہے۔ یہ ویب سیرز کرکٹ کے کھیل پر مبنی ہے۔ ہماری نمائندہ کوکب جہاں کی ماہرہ خان سے خصوصی گفتگو دیکھیے۔