کس شعبے کا آسکر کس کے لیے؟
91ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب اتوار کی شب ہالی وڈ میں منعقد ہوئی۔ گزشتہ تین دہائیوں میں یہ پہلا موقع تھا کہ اس تقریب کا کوئی میزبان نہیں تھا، مگر اس کے باوجود اس کی چکا چوند کسی صورت کم دکھائی نہ دی۔
بہترین فلم ’گرین بک‘
بہترین فلم کا ایواڈ جیتنے والی ’گرین بک‘ فلم کا ایک منظر۔ یہ فلم سماجی حقوق کی تحریک کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔
بہترین اداکار
بہترین اداکار کا ایوارڈ مصری نژاد امریکی اداکار رامی ملک کے حصے میں آیا۔ انہوں نے فلم بوہیمین راپسڈی میں تاریخ ساز گلوکار فریڈی مرکری کا کردار نبھایا تھا۔ مالک بہترین اداکارکے ایوارڈ کے لیے سب سے فیورٹ تھے۔
بہترین اداکارہ
سمجھا جا رہا تھا کہ بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے گلین کلوز یہ انعام جیت سکتی ہیں، تاہم یہ انعام اولیویا کولم کے حصے میں آیا۔ ان کے نام کا اعلان کیا گیا تو وہ خود حیرت سے اچھل پڑیں۔
بہترین فلم اسکور
بلیک پینتھر کو بہترین اوریجنل فلمز کا اسکور کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ انعام لڈوِگ گورانسن وصول کرنے کے بعد اپنے تاثرات بتا رہی ہیں۔
’آ اسٹار از بورن‘
آسکر ایوارڈز کی تقریب میں لیڈی گاگا اور بریڈلی کوپر ’آ اسٹار از بورن‘ کا گیت ’شیلو‘ گا رہے ہیں۔
بہترین ہدایت کار
فلم ’روما‘ کے لیے ہدایت کاری پر، میکسیکو کے الفانسوکوآرون کو بہترین ڈائریکٹر کا آسکر دیا گیا۔
بہترین معاون اداکار
سماجی حقوق کے موضوع پر بنے والے فلم گرین بک میں کام کرنے والے مہارشالا علی بہترین معاون اداکار کا آسکر حاصل کرنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔ گرین بک فلم ’سماجی حقوق کی تحریک‘ کے موضوع پر بنائی گئی تھی۔