پیر چودہ اگست کو بھارتی زیر انتظام کشمیر میں یاسین اٹو کے جنازے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وہ جمعے کے دن شوپیاں ڈسٹرکٹ میں ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ بھارتی حکام نے علحیدگی پسند جنگجو گروہ حزب المجاہدین کے کمانڈر یاسین اٹو عرف محمود غزنوی کی ہلاکت کو اہم قرار دیا ہے۔