1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کن فلم فیسٹیول کا آغاز پھر ووُڈی ایلن کی فلم سے

بینش جاوید29 مارچ 2016

فرانس میں کن (Cannes) کے مقام پر69 ویں بین الاقوامی فلمی میلے کا آغاز ہالی ووڈ کے نامور ہدایت کار وُوڈی ایلن کی فلم ’کیفے سوسائٹی‘ سے کیا جائے گا۔ اس فلم کو انٹرینٹ کمپنی ایمیزون جاری کر رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/1ILQo
Woody Allen Film Cafe Society Erööffnung von Filmfestival Cannes
تصویر: picture-alliance/dpa

اس فلم کی کہانی ایک نوجوان شخص پر مبنی ہے، جو 1930 میں فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے لاس اینجلس گیا تھا۔ ایسا تیسری مرتبہ ہو رہا ہے کہ اس معتبر فیسٹیول کا آغاز 80 سالہ ووڈی ایلن کی فلم سے کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں سن 2002 میں فلم ’ ہالی ووڈ اینڈنگ‘ اور سن 2011 میں فلم ’ مڈنائٹ پیرس‘ سے کن فلم فیسٹیول کا آغاز کیا گیا تھا۔ ووڈی ایلن کی ان دونوں فلموں کو اس میلے میں بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔

اس مرتبہ وُڈی ایلن کی فلم اس فیسٹیول میں دیگر فلموں کے ساتھ مقابلے کا حصہ نہیں ہوگی۔ کن فلم فیسٹیول کا سب سے بڑا انعام ’ گولڈن پام‘ اب تک وُڈی ایلن نہیں جیت پائے۔ لیکن وہ کن فلمی میلے کا تین مرتبہ اپنی فملوں سے آغاز کرنے والے پہلے ہدایت کار بن جائیں گے۔ سن 1979 میں فلم مین ہیٹن سے لے کر اب تک ان کی وُوڈی ایلن کی ایک درجن فلمیں کن فلم فیسٹیول میں دکھائی جا چکی ہیں۔

US-Regisseur Woody Allen
تصویر: picture alliance/kpa

فلم فیسٹیول کے منتظمین نے فلم ‘کیفے سوسائٹی‘ کے بارے میں بتایا ہے، ’’ آئیزنبیرگ کا کردار ایسے شخص کے بارے میں ہے جو ہالی وُوڈ کی کیفے سوسائٹی کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے‘‘۔ فرانسیسی فلم کے ہدایت کاروں کی فرنچ سوسائٹی نے کہا ہے کہ کن فلم فیسٹیول میں فن لینڈ کے ہدایت کار آکی کاؤریسماکی کو گولڈن کیرج ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ کن فلمی میلہ 11 مئی سے 22 مئی تک جاری رہے گا۔