1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کن فلمی میلہ: تھائی فلم بہترین

24 مئی 2010

جنوبی فرانس میں 12 دن جاری رہنے والاعالمی شہرت کا فلمی میلہ ختم ہو گیا ہے۔ 63 ویں کن فلمی فیسٹول میں تھائی لینڈ کی فلم کو بہتر ین فلم کا اعزاز یعنی گولڈن پام دیا گیا جو فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والوں کے لئے حیران کن تھا۔

https://p.dw.com/p/NVSd
بہترین اداکارہتصویر: AP

رواں سال کے کن فلمی میلے میں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہدایتکار’ اپی چاٹ پونگ ویراسیتھا کل‘ کی فلم "Uncle Boonmee Who Can Recall His Past Lives" کو مقابلے میں پیش کی گئی تمام فلموں میں سے بہترین قرار دیا گیا۔ جیوری کے اعلان سے قبل برطانوی ہدایتکار مائیک لے کی فلم "Another Year" کے بارے میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ وہ گولڈن پام پرائز جیت لے گی۔ اس فلم کے بارے میں ناقدین بڑی اعلیٰ رائے رکھتے ہیں۔ برطانوی ہدایتکار سن 1996 میں اپنی فلم ’سیکرٹس اینڈ لائز‘ پر گولڈن پام ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ کن فلمی میلے میں دوسری بہترین یا گراں پری رنر اپ پرائز جیتنے والی فلم فرانسیسی ہدایتکار ’زاویئر بےوائے‘ کی فلم "Of Gods and Men", کو دیا گیا۔ یہ فلم الجزائر میں سن 1990میں سات راہبوں کو سول نافرمانی کے دور میں قتل کر دینے سے متعلق ہے۔ افریقی ملک چاڈ کے ہدایتکار محمد صالح ہارون کی فلم ’اے سکریمِنگ مین‘ کو کن فلمی میلے میں تیسرا ایوارڈ دیا گیا جو جیور ی ایوارڈ کہلاتا ہے۔ چاڈ کے ہدایتکار کی فلم کے حوالے سے بھی اندازہ لگایا گیا تھا کہ وہ گولڈن پام ایوارڈ جیت سکتی ہے۔

Frankreich Filmfestival Cannes Schauspielerin Mallika Sherawat
بھارتی اداکارہ ملکہ شیراوت ،کن شہر میں اپنی فلم ’ہس‘ کی پبلسٹی کے لئے موجود تھیںتصویر: AP
Apichatpong Weerasethakul für den besten Film mit der Goldenen Palme ausgezeichnet worden Cannes 63. Filmfestspiele Frankreich Gewinner
گولڈن پام یعنی میلے کی بہترین فلم کے تھائی ہدایتکارتصویر: AP

گولڈن پام جیتنے پر تھائی لینڈ کے ہدایتکار ’اپی چاٹ پونگ ویراسیتھا کل‘ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے ملک میں بے شمار نظریات کے حامل افراد کے درمیان کشمکش جاری ہے اور ایسے میں وہ ایک خوشگوار مستقبل کی امید رکھ سکتے ہیں اور اُن کی فلم ایسے پریشان دور میں آنے والے کل کے حوالے سے ہے۔

تھائی فلم کو سیلو لائیڈ پر بڑے ہی سادہ انداز میں سمویا گیا ہے۔ اس فلم میں انکل بونمی اپنے فلیٹ کے اندر بالوں والی روحوں سے بات چیت کرتے ہوئے دکھائے گئےہیں۔ کن فلمی میلے کی جیوری کے سربراہ امریکی ہدایتکار ٹم برٹن کا اس فلم کے بارے میں یہ کہنا ہے کہ یہ ایک منفرد اور حیران کن خوبصورت خواب جیسی ہے۔ برٹن کا مزید کہنا تھا کہ عالمی فلموں کو ہالی ووڈ کی فلموں کے سحر اور انداز میں دیکھا جاتا ہے اور کن فلم میلے سن 2010 کی بہترین فلم ایک اور زاویے کے تناظر میں فلمائی گئی ہے جو حیران کن اور انتہائی مختلف انداز کی ہے۔

Mathieu Amalric, Julie Atlas Muz, Dirty Martini, Mimi Le Meaux, Evie Lovelle und Kitten on the Keys Preis für die beste Regie Cannes 63. Filmfestspiele Frankreich Gewinner
بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ Mathieu Amalric کو دیا گیاتصویر: AP

فرانسیسی اداکارہ جولیٹ بنوشے کو ایرانی ہدایتکار عباس کیرستمی کی فلم ’سرٹیفائیڈ کاپی‘ میں عمدہ کردار نگاری پر بہترین اداکارہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد فرانسیسی اداکارہ نے ایرانی حکومت کی ایک دوسرے مشہور فلم ساز جعفر پناہی کو حراست میں رکھنے پر مذمت کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جعفر پناہی ایرانی دارالحکومت کی بدنام جیل میں بھوک ہڑتال کئے ہوئے ہیں۔

کن فلمی میلے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دو اداکاروں میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں ایک ہسپانوی اداکار ’اویئر باردیم‘ اور دوسرے اطالوی اداکار ’ایلیو گیرمانو‘ ہیں۔ فرانسیسی ہدایتکار میتھیو امالریک کو بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں