’کنسپريسی تھيوريز‘ کيا ہيں، سازش يا حقيقت؟
بہت سے واقعات کے بارے ميں کئی طرح کی کہانياں عام ہيں۔ انگزيزی زبان ميں انہيں’کنسپريسی تھيوريز‘ کہا جاتا ہے يعنی سازشی کہانياں۔ ليکن کسی بھی بڑے واقعے کے بارے ميں ايسی باتيں کيسے پھيلتی ہيں، جانتے ہيں اس پکچر گيلری ميں۔
امريکا ميں ستمبر، نو گيارہ کے حملے
نيو يارک ميں گيارہ ستمبر، سن 2001 کے حملوں ميں کون ملوث تھا؟ کيا يہ کام حکومت کا تھا؟ کچھ لوگ اسے يہوديوں کی سازش بھی قرار ديتے ہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس روز منہدم ہونے والی عمارتوں کے دفاتر ميں ملازمت کرنے والے تمام يہودی کام پر نہيں گئے تھے۔ ’کنسپريسی تھيوريز‘ تب اور اب کے عنوان تلے ايک نمائش بھی جاری ہے، جس ميں حملے کے بارے ميں سامنے آنے والی تمام سازشوں کی تفصيلات ہيں۔
سامع مخالف پراپگينڈا
’پروٹوکالز آف دا ايلڈرز آف زيون‘ کے مطابق بارہ يہودی رہنماؤں نے مبينہ طور پر دنيا پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنايا اور اس تحريری شکل ميں محفوظ کيا۔ جبکہ اصل ميں سن 1903 کا يہ دستاويز، جو تصوير ميں ديکھا جا سکتا ہے، ڈالہائم کی خانقاہ ميں اب بھی موجود ہے اور نمائش ميں اسے ديکھا جا سکتا ہے۔ يہ ساميت مخالف روسی مصنف و پبلشر سيرگئی نيلوس کا تصوراتی کام ہے۔
نازيوں کی يہودی مخالف سازش
سابقہ نازی دور اور نازی سوچ ميں بھی يہوديوں کی سازش اہم جزو ہے۔ نازيوں نے يہوديوں کے خلاف کئی جھوٹ بالخصوص ’پروٹوکالز آف دا ايلڈرز آف زيون‘ کے حوالے سے کئی جھوٹ پھيلائے۔ اسے نازيوں کے ہفتہ وار جريدے ميں بھی چھاپا جاتا تھا۔
منفی خيالات کا خوف
جو لوگ بار کوڈ کنپريسی ميں يقين رکھتے ہيں، وہ ہميشہ اپنی جيبوں ميں قلم رکھتے ہيں تاکہ کاؤنٹر کے قريب بار کوڈ سے نکلنے والی منفی انرجی انہيں نقصان نہ پہنچائے۔ ايسے افراد کے خيالات ميں بار کوڈ پر درج معلومات دنيا کی آبادی ميں کمی کا مقصد پورا کرتی ہيں۔ چند کمپنياں بار کوڈ پر ايک لکير بھی کھينچ ديتی ہيں تاکہ ان کے صارفين خوش رہيں۔
خفيہ سوسائٹيز
کئی لوگ بڑے بڑے واقعات اور سياسی پيش رفت کو سمجھنے کے ليے ’کنسپريسی تھيوريز‘ کا سہارا ليتے ہيں۔ سن 1789 ميں فرانس ميں آنے والے انقلاب کے بعد فری ميسنز اور ايلوميناٹی جيسی خفيہ سوسائٹيز کے بارے ميں باتيں شروع ہو گئيں۔ علاوہ ازيں کئی لوگ اس پر يقين رکھتے ہيں کہ دنيا ميں کئی ايسی خفيہ سوسائٹيز ہيں، جو اہم عالمی فيصلوں کے پيچھے ہيں۔