1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’کنواری مریم‘ کے لیے خصوصی تقریبات، پوپ فرانسس کا حکم

شمشیر حیدر AP, KNA
4 مارچ 2018

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس نے ’کنواری مریم‘ کے ’چرچ کی ماں‘ کے طور پر خصوصی تہوار منانے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس خصوصی دن کو منانے کا مقصد کلیسا سے وابستہ خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

https://p.dw.com/p/2tfq1
Vietnam Plastikfiguren der Jungfrau Maria in Ho Chi Minh
تصویر: picture-alliance/Godong/P. Deloche

ویٹیکن کے ایک اعلان کے مطابق رومن کیتھولک کلیسا آئندہ باضابطہ طور پر ’کنواری مریم‘ کا تہوار منایا کرے گا۔

پوپ فرانسس کے اس نئے حکم کے مطابق خصوصی تہوار کے اس دن مقدس مریم کی ’کلیسا کی ماں‘ کے طور پر تکریم کی جائے گی۔ یہ تہوار عید العنصرہ کے بعد آنے والے پیر کے روز منایا جایا کرے گا۔ اس برس یہ تہوار اکیس مئی کے روز منایا جائے گا۔

توہین مذہب کے پاکستانی قانون کے خلاف اٹلی میں احتجاجی مظاہرہ

پوپ فرانسس کے اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس تہوار کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ’کنواری مریم‘ صرف ’یسوع کی ماں‘ نہیں ہیں بلکہ وہ چرچ میں بھی مرکزی کردار کی حامل ہیں۔

ہفتہ تین مارچ کے روز یہ تازہ حکم جاری کرتے ہوئے پاپائے روم نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کلیسائی تہوار کا یہ خصوصی دن منانے سے چرچ میں خواتین کے کردار کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔

یہاں یہ امر بھی اہم ہے کہ ’مقدس مریم‘ کو ’کلیسا کی ماں‘ کے طور پر یاد کیے جانے کا سلسلہ سن 1975 سے جاری ہے اور متعدد ممالک میں کلیسا ادارے انفرادی طور پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھی خصوصی تہوار مناتے ہیں۔ تاہم پوپ فرانسس کے اس اعلان کی ایک اہمیت یہ بھی ہے کہ اب دنیا بھر میں رومن کیتھولک چرچ یہ خصوصی تہوار منانے کے پابند ہوں گے۔

مسیحیت میں اصلاحات کے پانچ سو سال، جرمنی میں عالمی اجتماع