1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کورونا: امریکا میں ہلاکتیں ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئیں

30 جولائی 2020

کورونا وائرس اب بھی دنیا کے کئی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ امریکا بدستور دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

https://p.dw.com/p/3gAg6
USA | Coronaopfer | Soldatenheim in Holyoke, Massachusetts
تصویر: picture-alliance/AP Photo/R. Ngowi
  • امریکا میں کووڈ انیس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 150,000 سے زائد
  • برازیل میں کورونا کے ایک دن میں 70,000 نئے کیسز
  • بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 52,123 انفیکشنز
  • عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 17,039,160
  • عالمی سطح پر ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 667.218

امریکا میں اموات کی تعداد 150,713 ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق  امریکا میں گزشتہ 11 دنوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ بدھ 29 جولائی کو امریکا کی تین بڑی ریاستوں کیلی فورنیا، فلوریڈا اور ٹیکساس میں ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد سامنے آئی۔

امریکا اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اس وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 45 لاکھ کے قریب ہے۔

بھارت میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ نئے کیسز

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورنا وائرس کے 52,123 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد سے کسی ایک دن کے دوران نئے کیسز کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس اضافے کے بعد بھارت میں اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1,583,792 ہوگئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 775 بتائی ہے جس کے بعد وہاں اس سبب ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 34,968 ہو گئی ہے۔  کورونا کیسز کے لحاظ سے بھارت اس وقت امریکا اور برازیل کے بعد دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

بھارت: کورونا سے متاثرین کی تعداد پندرہ لاکھ سے تجاوز

غیر ضروری خطرات مول نہ لیں، کورونا کی دوسری لہر لازمی ہے

ادھر ممبئی شہر میں ایک سروے کے مطابق جھُگیوں میں رہنی والی وسیع  آبادی میں آدھے سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثرہو چکے ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ممبئی کے ان غریب ترین علاقوں میں کوئی ایک کروڑ بیس لاکھ لوگ بستے ہیں۔ حکام کے مطابق ٹیسٹنگ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر کی آبادی اجمتاعی قوت مدافعت یا 'ہیرڈ امیونٹی‘ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ا ب ا / ش ج (روئٹرز، اے ایف پی، اے پی)