پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن نے ایک نئے مسئلے کو جنم دے دیا۔ کراچی میں خون کے عطیات دینے میں نمایاں کمی کے باعث تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے کراچی میں ڈی ڈبلیو اردو کے نمائندے رفعت سعید نے ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری سے گفتگو کی۔