اشتہار
جنوبی پنجاب کے پسماندہ ترین ضلع راجن پور میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں روجھان مزاری، راجن پور اور جام پور کی تحصیلیں ناقابل یقین حد تک متاثر ہوئی ہیں۔ وہاں سیلاب نے بیسیوں ہزار شہریوں کو متاثر کیا، قریب آٹھ ہزار مکانات مکمل طور پر اور تقریباﹰ بارہ ہزار گھر جزوی طور پر تباہ ہو گئے جبکہ وسیع تر علاقوں پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔