کیا زینب کو انصاف ملے گا ؟
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سات سالہ بچی زینب کے ریپ اور قتل کے بعد اُس کی لاش ملنے کے بعد سے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ڈنڈا بردار مظاہرین شدید احتجاج کر رہے ہیں۔
مظاہروں کا سلسلہ
قصور کی رہائشی بچی زینب اتوار سے لاپتہ تھی اور اس کی لاش منگل کو ایک کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی۔ لاش ملنے کے بعد شہر میں پولیس اور حکومتی اداروں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
دیگر شہروں میں بھی مظاہرے
نہ صرف قصور بلکہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی اس بچی کے حق میں احتجاج مظاہرے کیے گئے۔
کراچی میں مظاہرہ
کراچی میں سماجی کارکن جبران ناصر اور سول سوسائٹی کے اراکین نے زینب کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ۔
مجرم کو پکڑا جائے
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد زینب کے مجرم کو پکڑا جائے۔
زینب کی لاش
زینب گزشتہ ہفتے اُس وقت لاپتہ ہو گئی تھیں، جب وہ قریب کے ایک گھر میں قرآن کا درس لینے جا رہی تھیں۔ زینب کی لاش منگل کے روز کوڑے کے ایک ڈھیر میں پڑی ملی تھی۔
5 تصاویر
1 | 55 تصاویر