1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا ’گڈ کولیسٹرول‘ دل کے لیے اچھا ہے ؟

20 اگست 2020

جسم میں دو طرح کے کولیسٹرول کو ماپا جاتا ہے، ’گڈ یا اچھا کولیسٹرول‘  ایچ ڈی ایل کہلاتا ہے اور  ’بیڈ‘ یا برے کولیسٹرول کو  ایل ڈی ایل بھی کہتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/30tf8
تصویر: imago images/Zuma Press/El Universal

ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو ہمیشہ سے جسم کے خلیوں اور خلیوں کے نظام کا اہم جز تصور کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن جاپان میں کی جانی والی ایک حالیہ تحقیق کےمطابق ’گڈ کولیسٹرول‘ بھی دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب ایچ ڈی ایل جسم میں بہت زیادہ بڑھ جائے۔

  اس حوالے سے  43 ہزار افراد کو جن کی عمر 40 سے 89 سال تھی، بارہ سال تک ایک تحقیق کا حصہ بنایا گیا۔ اس ریسرچ سے معلوم ہوا ہےکہ جن افراد میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول  mg/dl90  سے زیادہ ہے ان میں دل کی بیماری سے ہلاک ہوجانے کا خطرہ ان افراد سے 2.4 مرتبہ زیادہ ہے جن کا ایچ ڈی ایل 40 سے 59 mg/dl تھا۔

محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کا زیادہ ہونا خاص طور پر ان افراد کے لیے نقصان دہ ہے جو شراب نوشی کرتے ہیں۔