1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیریبین میں T20 کا میلہ ، پاکستان کی روانگی

24 اپریل 2010

کیریببین میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی مقابلوں کا میلہ سجنے میں چند ہی دن باقی ہیں جبکہ دفاعی چیمپیئن پاکستانی دستہ اعزاز کے دفاع کے لئے ہفتے کو لاہور سے روانہ ہو رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/N5Cj
تصویر: AP

ایک روزہ کرکٹ کے ابتدائی دو عالمی مقابلے جیتنے والے ملک ویسٹ انڈیز میں یہ کرکٹ کا دوسرا عالمی مقابلہ ہوگا۔ اس سے قبل 2007ء میں ایک روزہ مقابلوں کا عالمی کپ بھی ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوا تھا۔

Rückkehr der afghanischen Cricket-Mannschaft nach Kabul
افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان نوروز منگل کو ان کے مداحوں نے کاندھوں پر اٹھا رکھا ہےتصویر: AP

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے اس دوسرے عالمی مقابلے کا آغاز 30 اپریل کو میزبان ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ جبکہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین مقابلے سے ہوگا۔ سیمی فائنل مرحلے سے قبل بارہ ممالک کی ٹیموں کے مابین ویسٹ انڈیز کے میدانوں میں چوبیس مقابلے ہوں گے۔ اس T20 ورلڈ کپ میں افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں پہلی بار حصہ لے رہی ہیں۔

دفاعی چیمپیئن پاکستانی ٹیم لاہور سے دبئی اور پھر لندن سے ہوتے ہوئے کیریبین پہنچے گی۔ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی قیادت میں پاکستانی دستے میں تجربہ کار کھلاڑیوں مثلاً عبدالرزاق، محمد آصف اور مصباح الحق سمیت عمر اکمل، سعید اجمل اور محمد عامر جیسے نوجوانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلر عمر گل اور بلے باز یاسر عرفات دوران مشق زخمی ہونے کے سبب ویسٹ انڈیز نہیں جا پائیں گے۔ گل کی جگہ محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Cricketspieler Shahid Afridi
شاہد خان آفریدیتصویر: AP

پاکستان اپنا پہلا میچ یکم مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا جبکہ اگلے دن ہی آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گا۔ آفریدی کے بقول وہ کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہیں اور اپنے روایتی جارحانہ انداز سے ٹیم کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں۔ کوچ وقار یونس کے لئے بھی یہ پہلا اہم امتحان ہے۔

اس بار ان مقابلوں پر براہ راست تبصرے جرمن، فرانسیسی، ڈینش، اطالوی، روسی اور ترک سمیت پندرہ زبانوں میں 58 خطوں میں نشر کئے جائیں گے۔ ان اقدامات کا مقصد یورپ میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں